Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش واپس لیں، لیاقت بلوچ

پیر 23 جون 2025 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش واپس لیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا یہود و ہنود کا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت جنگوں سے لوٹ مار اور اسلحے کی فروخت پر چلتی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت جنگ بندی پر تو شکر گزار ہو لیکن عدم توازن کا شکار نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ عالم اسلام امت کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات