
بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مہارت کی تربیت کے لیے بی آئی ایس پی اور کے سی سی آئی کے درمیاں اشتراک
پیر 23 جون 2025 23:20
(جاری ہے)
کے سی سی آئی کے رہنماؤں نے صنعت کو درکار ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا ذکر کیا۔
ڈاکٹر طاہر نور نے کے سی سی آئی کو حکومتِ پاکستان کے تحت بی آئی ایس پی کی دیگر اہم سرگرمیوں سے آگاہ کیا، جن کے تحت تقریباً 1 کروڑ گھرانے کفالت پروگرام سے مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8.2 ملین اسکول جانے والے بچے تعلیمی وظائف حاصل کر رہے ہیں جبکہ 12 لاکھ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے نوزائیدہ بچے بینظیر نشوونما پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس کا مقصد غذائی قلت اور بچوں کی نشوونما کے مسائل کا حل ہے۔بی آئی ایس پی اور کے سی سی آئی نے بی ایچ پی کے تحت ایسی تربیت کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا جو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں، جن میں پیشہ ورانہ تربیت، عملی تجربہ، اور روزگار سے متعلق سیکھنے کے مواقع شامل ہوں، تاکہ بی آئی ایس پی مستحقین غربت کے دائرے سے نکل کر خود کفیل بن سکیں۔یہ اقدام قومی و بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مہارتوں کی سرٹیفکیشن کو بھی یقینی بنائے گا۔ یہ بی آئی ایس پی کے تحت پہلا جامع ہنر سازی پروگرام ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے، اس پروگرام کا پائلٹ فیز 21 جون 2025 کو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے باقاعدہ طور پر لانچ کیا۔ڈاکٹر طاہر نور نے مزید کہا کہ اب بی آئی ایس پی صرف مالی معاونت تک محدود نہیں رہا۔ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم لوگوں کو خود اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے، ہنر سیکھنے اور وقار کے ساتھ غربت کے چکر سے نکلنے کا موقع دے رہے ہیں۔یہ پروگرام مہارت کی تربیت، مالیاتی شعور اور بلا سود قرضوں کو یکجا کرتے ہوئے ایک جامع ماڈل پیش کرتا ہے، تاکہ پسماندہ طبقات کے نوجوان کاروبار، ہنر مند ملازمتوں اور بیرونِ ملک مواقع جیسے نئے راستوں پر گامزن ہو سکیں۔قبل ازیں، صدر کے سی سی آئی محمد جاوید بلوانی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اشتراک پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ بی آئی ایس پی کے فنڈز شفاف طریقے سے صرف مستحقین تک پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ ہنر دینے کا تصور مستقل امداد سے کہیں بہتر ہے۔ ہم اس پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ غربت کے چکر کو توڑنے کی عملی کوشش ہے۔کے سی سی آئی نے انڈسٹری ٹرینڈز کی شیئرنگ، قابل اعتماد تربیتی اداروں کی سفارش اور پائلٹ پروگرام کو وسعت دینے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.