پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لئے فضائی آپریشن بحال، مسافروں کیلئے اہم ہدایت

منگل 24 جون 2025 21:41

پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لئے فضائی آپریشن بحال، مسافروں کیلئے اہم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)قومی ایئر لائن (پی آئی ای)نے خلیجی ممالک کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا اور مسافروں سے گزارش کی پروازوں کی معلومات کال سینٹر سے لیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن(پی آئی ای)نے پاکستان سے خلیجی ممالک قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی گئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں سے گزارش ہے پروازوں کی معلومات کال سینٹر سے لیں، پی آئی اے ریزرویشن محکمہ نے بکنگ کی دوسری پروازوں پر منتقلی شروع کردی ہے۔گزشتہ روز جنگی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا، اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 روانہ کردی ہے ، پرواز15 گھنٹے تاخیر کے بعددوپہرساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح کراچی سے پرواز پی کے 743 مدینہ کیلئے 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اور لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی تاخیر سے دن ایک بجے روانہ ہوئی۔

سیالکوٹ تا شارجہ پرواز پی کے 209 تقریبا 15 گھنٹے تاخیر سیایک بجے ، ملتان سے دبئی کی پرواز پی کے 221 دن ایک بجے اور سیالکوٹ تا دوحہ پرواز پی کے 251 دن ایک بجے روانہ ہوئی۔کراچی ،اسلام آباد سے بھی پروازیں جدہ،ابوظہبی روانہ ہوئیں تاہم روانگی میں تاخیر کے باعث واپس آنے والی پروازیں بھی لیٹ ہوں گی۔