
شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے، شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
میجر سید معیز عباس شاہ نے دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا،شہید کی یہ عظیم قربانی بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل کا شہید میجر سید معیز عباس شاہ کو خراج عقیدت پیش
فیصل علوی
بدھ 25 جون 2025
13:30

(جاری ہے)
ان کی یہ عظیم قربانی بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے۔
پوری قوم غم اور فخر کے جذبات کے ساتھ متحد ہے اور وطن کے دفاع کیلئے ان کی حتمی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء کے ہمیشہ کیلئے مقروض ہیں۔ ہمارے شہداء کا لہو ہی ہماری قوم کی طاقت کی بنیاد ہے۔پوری قوم اُن کی شہادت پر غمزدہ بھی ہے اور ان پر فخر بھی کرتی ہے۔ ہم اپنے شہدا کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔شہید میجر معیز عباس نے اپنی جان قربان کر کے اس عزم کو زندہ رکھا کہ پاکستان کے دشمن چاہے اندرونی ہوں یا بیرونی، ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہماری افواج ہر دم تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پوری قوم اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ شہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔قبل ازیں جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ واعلیٰ عسکری و سول افسران و جوانوں نے شرکت کی،چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔بعدازاں شہید کی میت ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.