معاشی بحران سے نکلنے کے لئے خود انحصاری کو فروغ دیا جائے،ڈاکٹر شجاع صغیر خان

بدھ 25 جون 2025 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)ممتاز سماجی اسکالر - دانشور - سربراہ تحریک ابن آدم اور اور فورسز لورز فورم پاکستان ڈاکٹر شجاع صغیر خان - راجہ عارف ، ناہید خان۔ڈاکٹر نعیم بیگ۔ظفر علی رانا۔صالح محمد خانیو نے مشترکہ بیان میں کہا کے حکومت کے نان ڈیویلپمنٹ اخراجات میں 50 فصید کمی لائی جائے ۔ اشرافیہ پر بھاری ٹیکس عائد کیا جائے۔

بیوروکریسی کو تنخواہ کے علاوہ ملنے والی مراعات فوری ختم کی جائے۔ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر کی تنخواہ 2 لاکھ مقرر کی جائے۔ان کی بے جا مراعات ختم کی جائیں ۔ بنیادی یوٹیلیٹیز جیسے بجلی گیس ۔ ڈیزل/پیٹرول اور اشیائے خوردو نوشی کی قیمتوں میں فوری کمی لے کر آئی جائے۔ عوام کو فوری اور حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

کاروبار اور چھوٹی و در میان صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹھوس پالیسیاں اپنائی جائیں۔

ٹیکس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شرح کو کم کیا جائے ۔ سرکاری پروٹوکول کم سے کم کیا جائے ۔ عوام کے پیسے سے حج و عمرہ یا بیرون ممالک علاج پر پابندی لگائی جائے۔پاکستان کی ایٹمی پالیس کو ایک ناقابل واپسی قوم اثاثہ قرار دیا جائے ۔ دفاعی صنعت اور سٹریٹیجک اداروں کو جدید ترین ٹیکنا لوجی سے لیس کیا جائے تاکہ ہماری دفاعی صلاحیتیں ہمیشہ مضبوط رہیں قابل فخر افواج ملک و قوم کا سرمایہ ہے۔پاکستان فوج سالوں سے حالت جنگ میں ہے اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہے بھارت کا حال تو دنیا دیکھ چکی ہے۔