Live Updates

بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں بہترین سفارتکاری کرکے پاکستان کا موقف پیش کیا، عبدالجبار خان

بدھ 25 جون 2025 22:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں بہترین سفارتکاری کرکے پاکستان کا موقف پیش کیا جس کے بعد دنیا کی بھارت کا مکروہ چہرہ صاف نظر آگیا ہے اور پوری دنیا کو پتہ لگ گیا ہے کہ بھارت نے ہٹ دھرمی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی ، پاکستان کی دفاعی تنصیبات اور عوامی مراکز پر حملے کئے لیکن پاک افواج اور پاکستان کی فضائیہ نے جس جواں مردی سے بزدل دشمن بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج آج بھی قربانیاں دے کر دہشت گردوں کو جہنم واصل کررہی ہے جس طرح سے بلوچستان ، خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں میں بھارتی دہشت گرد اور بھارتی اسپانسر دہشت گردی ہورہی ہے اس کا بھی جلد ہی خاتمہ ہوجائیگا کیونکہ پاکستان کی مسلح افواج نے یہ تہہ کرلیا ہے کہ اب پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرکے دم لیں گے اور اس کیلئے عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات