ں* ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف ،بہادر ، متاثر کن شخصیت قرار دیدیا

بدھ 25 جون 2025 20:40

ض* واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف ،بہادر ، متاثر کن شخصیت قرار دیا ۔ نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے عہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرایک اچھے انسان اور متاثرکن شخصیت ہیں۔ انہوں پھر دعویٰ کیا کہ نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو دونوں جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی جنگ میں بدل سکتی تھی۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت سے براہِ راست بات کی اور پیغام دیا کہ ‘‘ اگر آپ جنگ کریں گے تو کوئی تجارتی ڈیل نہیں ہوگی۔‘‘صدر ٹرمپ کے مطابق اس پیغام کا اثر ہوا اور دونوں ممالک نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

’’پاکستانی آرمی چیف میرے دفتر آئے تھے‘‘ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ ہفتے ان کے دفتر آئے تھے ، ’’فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اچھے اور متاثر کن انسان ہیں۔

انہوں نے صورتحال کو سمجھا اور مثبت رویہ اختیار کیا۔‘‘صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’میں نے مودی سے کہا کہ اگر جنگ کی تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ تجارت چاہتے ہیں، نیوکلیئر جنگ نہیں۔‘‘