Live Updates

ہمیں اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے،سید منظور احمد شاہ

افواجِ پاکستان نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں

جمعرات 26 جون 2025 15:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید منظور احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں اور قوم کے اعتماد پر پورا اتریں انھون نے امید ظاہر کی کہ اب پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کی ازادی کے سلسلے مین ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں تاکہ کشمیر ی بھارتی ظلم و جبر سے نجات پاسکیں۔

سید منظور احمد شاہ نے کہا پوری قوم اور کشمیری عوام کے دلوں پر پاک فوج کا راج ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوے سید منظور احمد شاہ نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر بمباری اور ایران اسراعیل جنگ میں فریقِ ظالم بننے پر شدید غم و اندوہ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سید منظور احمد شاہ نے کہا امریکی عوام ایران اسراعیل جنگ میں امریکی شرکت پر سراپا احتجاج ہیں۔

اور امن کی حمایت کرتے ہیں ہم امریکی عوام کا امن اور انصاف پسندی پر شکریہ ادا کرتے ہیں سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو امریکی عوام اور دنیاء کے امن پسند ممالک اور عوام کا احترام کرتے ہوے اسراعیل کا ساتھ دینا ترک کرنا پاہیے۔ ایران اسراعیل جنگ کو بند کرانا چاہیے امن کا راستہ مستقل جنگ بندی سے ہوکر گزرتا ہے اس لیے عالمی امن اور انصاف کو سفارتی اقدامات کو ترجیح دی جایے۔

سید منظور احمد شاہ نے امریکی صدر کو پاک بھارت جاری جنگ بندی کا معاھدہ یاد دلاتے ہوے کہا کہ اب مسلہ کشمیر کو حل کرانے کا امریکی صدر کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا مسلہ کشمیر پر امریکی صدر اور اقوام متحدہ کو ایک عالمی کانفرنس کا فورا انعقاد کرکے اس دیرینہ مسلے کا حل نکالنا چاہیے۔تاکہ جنوبی ایشاء ایٹمی تصادم کے خطرات سے محفوظ ہوسکے۔

سید منظور احمد شاہ نے کہا عالمی یوم اسیران کے دن کے موقع کی مناسبت سے بھارت اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر محبوس تمام سیاسی و سماجی اور مذھبی رہنماوں اور کارکنوں کو رہا کرنا چاہیے۔بھارت کشمیری عوام کے ساتھ زیادتیان اور اسیران کشمیر کی حق تلفی اور بے جا اسیری کو ختم کرکے کشمیری عوام کے ساتھ اعتماد سازی کرے۔کشمیری عوام کے بنیادی اناسانی حقوق اور حق خود ارادیت بحال کرے تاکہ کشمیر ی عوام پر مسلط کردہ جبر و ستم اور خوف کی کیفیت میں کمی لای جائے سید منظور احمد شاہ نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں اظہار راے اور سیاسی و جمھوری ازادی کے بنیادی انسانی حقوق فورا بحال کرکے انسان دوستی اور امن پسندی کی طرف قدم بڑھایے
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات