Live Updates

اسرائیل بے لگام گھوڑا ہے جس کا مقصد امن کو تباہ کرنا اور دنیا کو مشکل میں ڈالنا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

یورپی یونین غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کو حملے کرنے سے روکے اور اس کے خلاف کاروائی کرئے ،شاداب رضا نقشبندی

جمعرات 26 جون 2025 21:10

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل بے لگام گھوڑا ہے جس کا مقصد امن کو تباہ کرنا اور دنیا کو مشکل میں ڈالنا ہے ،غزہ کے بھوکے فلسطینیوں پر حملے کرکے قتل کرنا انسانیت کی تذلیل اور انسان دشمن عمل ہے ،یورپی یونین غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کو حملے کرنے سے روکے اور اس کے خلاف کاروائی کرئے ،اسرائیل نے غزہ کے نہتے مظلوم مسلموں کی نسل کشی بند نہیں کی تو پھر کسی کو اسرئیل کی ہمدردی کیلئے کھڑا ہونا نہیں چاہیے،اقوام متحدہ کے قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی اور انسانیت سوز مظالم اسرائیل کسی معافی کے لائق نہیں ،امریکا اسرائیل کوغزہ پر حملے کرنے سے روکے فلسطینیوں کو انسانی امداد خوراک ،ادویات ،دودھ کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں بھوکے فلسطینیوں پر حملے کی شدید مذمت اور شہادتوں پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ازخود امن کے چیمپیئن بنے ہوئے ہیں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسرائیل ایران جنگ بندی کروانے کو اپنا برا کارنامہ قرار دے رہے ہیں لیکن غزہ میں اسرئیل کو جارحیت ودہشتگردی سے روکنے کوتیار نہیں ،غزہ پر اسرائیلی جارحیت ودہشتگردی کو روکے بغیر دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ،مسلم حکمرانوں اور افواج کا فرض ہے کہ وہ غزہ پر چڑھائی کرنے والے اسرائیل کو لگام دینے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات