ریلوے کی 77سالہ تاریخ میں آمدن میں پہلی بار ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، وزیر ریلویز حنیف عباسی

جمعہ 27 جون 2025 02:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی 77سالہ تاریخ میں آمدن میں پہلی بار ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں 110ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے،پاکستان ریلوے کیلئے سنہرے دور شروع ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو الائیڈ بنک لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا ، 348سٹیشنز الائیڈ بنک کے حوالے کئے جارہے ہیں ،60 دنوں میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے نظام کو جدید اندازمیں استوار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 19 جولائی کو وزیراعظم محمد شہباز شریف جدید بزنس اپ لفٹڈ ٹرین کا افتتاح کریں گے جو لاہور سے کراچی کیلئے چلائی جائے گی،ہم انہی ریسورسز کے ساتھ ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔