
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی
جمعہ 27 جون 2025 19:16

(جاری ہے)
رواں سال پاکستان میں اب تک تین قومی انسداد پولیو مہمات فروری، اپریل اور مئی میں چلائی جاچکی ہیں، تاہم پولیو کے خاتمے کی مہمات اکثر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق یہ کیس ٹانک کے یونین کونسل اماخیل سے تعلق رکھنے والے 18 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس تازہ ترین کیس کے ساتھ 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 خیبر پختونخوا، 4 سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔یہ کیس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صرف ایک ہفتہ قبل خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آیا تھا، جبکہ گزشتہ ماہ بھی صوبے میں دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔مئی میں پاکستان نے اس سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، جس کا ہدف پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو ویکسین دینا تھا، حکومت نے سال کے اختتام تک پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے مئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں تمام متعلقہ فریقین بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ مشن اٴْس وقت تک جاری رہے گا جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔مزید اہم خبریں
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
-
تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سیلابی صورتِ حال ختم ہونے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا، مریم اورنگزیب
-
رپورٹنگ ویڈیوز سے مشہور ہونیوالی مہرالنساء کے سوشل میڈیا پیجز بی بی سی کا نام استعمال کرنے پر بند
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.