Live Updates

آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعظم

حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی، شاہ غلام قادر سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 27 جون 2025 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات، شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے پاک بھارت جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وزیر امور کشمیر انجینیر امیر مقام بھی موجود تھے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات