Live Updates

دریائے سوات اندوہناک حادثہ کے پی حکومت کی انتظامی غفلت کامنہ بولتاثبوت ہے،فرح ناز اکبر

قدرتی آفات روکنا ممکن نہیں مگر بروقت امداد سے قیمتی جانیں ضرور بچائی جا سکتی تھیں،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

ہفتہ 28 جون 2025 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبر نے دریائے سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان سمیت 15 افراد سمیت 78افراد کے ڈ وبنے کے اندوہناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ قدرتی آفات روکنا ممکن نہیں مگر بروقت امداد سے قیمتی جانیں ضرور بچائی جا سکتی تھیںلیکن یہ اندوہناک حادثہ کے پی حکومت کی انتظامی غفلت کامنہ بولتاثبوت ہے،متاثرہ خاندان خیبرپختونخوا حکومت کی بروقت امداد نہ ملنے کے باعث حادثے کا شکار ہوا، متاثرہ خاندان کئی گھنٹے تک مدد کیلئے پکارتارہا،ریسکیو ٹیمیں کیوں نہیں پہنچیں،گنڈاپورحکومت کی ساری توجہ فنڈز اورنوکریوں کی لوٹ مارپر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سوات میں فلیش فلڈ کے دوران درجنوں افراد پانی میں پھنس کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے یہ منظر نہ صر ف دل دہلا دینے والاتھا بلکہ صوبائی حکومت اور مقامی نمائندوں کی سنگین غفلت اور نااہلی کو بھی بے نقاب کیا،سوال یہ ہے کہ سوات کے منتخب نمائندے کہاں ہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے آج خاموش کیوں نہیں،کیاان کی ذمہ داری صرف انتخابات تک محدود تھی یہ وقت صرف ہمدردی کے بیانات کا نہیں بلکہ جواب دہی کا ہے،عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کی جانوں کی حفاظت کیلئے جنہیں منتخب کیاگیا تھاوہ آج کہاں ہیں،یہ منظر نہ صرف د دہلا دینے والا تھا بلکہ صوبائی حکومت اور مقامی نمائندوں کی سنگین غفلت اور نااہلی کو بھی بے نقاب کیا۔

مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ 2017ء میں علیمہ خان اور اس کی بیٹی چترال سیر کیلئے گئی توسیلاب کی وجہ سے راستے بند ہوگئے تھے،پشاور سے ہیلی کاپٹر جاتاہے اور صرف علیمہ خان اور اسکی بیٹي کو لے کر واپس آ جاتاہے باقی افراد وہیں پھنسے رہ جاتے ہیں۔اگست 2022ء میں کوہستان میں5 بھائیوں سمیت6نوجوان تین گھنٹے پانی کی بے رحم موجوں سے لڑتے رہے لیکن ان کو ریسکیو نہیں کیاگیا اور سیلاب کی بے رحم لہروں کے نظر ہوگئے،اس وقت بھی تحریک انصاف کی حکومت تھی اور اس وقت حکومت کا ہیلی کاپٹر عمران نیازی کے استعمال میں تھا۔

آج ایک بارپھردریائے سوات میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 15افراد جاں بحق ہوگئے،کئی گھنٹے تک حکومت کی طرف سے کوئی ریسکیوکا انتظام نہیں کیاگیا اور تمام مردوخواتین اورمعصوم بچے پانی کے نظر ہوگئے، یہ ہے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں15سالہ کارکردگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات