سید ذوالفقار شاہ کے خلاف بلدیاتی پینشنرز کے واجبات میں اضافہ نہ کرنے اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج پربلدیاتی ملازمین میں شدید اشتعال

سید ذوالفقارشاہ کے خلاف مقدمے کے اندراج پرکے پی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے ، فیصل آباد، پنوں عاقل،ڈھرکی، گڑھی خیرو، خیرپور،لاڑکانہ، سکھر، نوشہروفیروز، کوٹ ڈیجی میں احتجاج ، ایف آئی آر کی واپسی کا مطالبہ

اتوار 29 جون 2025 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر ومرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ کے خلاف کے ایم سی کے پینشنرز کے واجبات کی ادائیگی،2019-20 کا اضافہ ادا نہ کرنے، ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے پروانڈنٹ فنڈ پینشن کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج میں شرکت کی پاداش میں سٹی کورٹ تھانہ کراچی میں مقدمے کے اندراج پر ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا۔

کے پی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اگیگا کے احتجاج میں شریک آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کے ایم سی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے کرتے ہوئے سید ذوالفقار شاہ کے خلاف مقدمے کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد پنوں عاقل، ڈھرکی، گڑھی خیرو،لاڑکانہ، سکھر، نوشہروفیروز، کوٹ ڈیجی کے پریس کلبوں اور دفاتر کے سامنے گزشتہ روز اور آج احتجاج کیا گیا۔

گڑھی خیرو میں آرگنائزر سید غلام اصغر شاہ، عبدالنبی ببر، عارف حسین، عبدالخالق ببر، احمد علی لاشاری، خمیسو خان، سجاول ببر، سرفراز احمد، بشیر مگسی، بلاول بروہی، فیروز شیخ اور دیگر ٹاون کمیٹی ڈھرکی کی سی بی اے یونین کے صدر استاد منیراحمد سومرو، مزکور احمد پتافی، دلشیر سمیجو اور دیگرپنوں عاقل پریس کلب کے سامنے سکھر ڈسڑکٹ کونسل لیبر یونین کے صدر عبدالمجید جسکانی،ارشاد چاچڑ، نواز شیخ، جاوید کورائی، بودل شاہ_ منور بھٹو، اختر ملک، حفیظ متیلو، قدیر مہیسر اورسکھر میں علی مردان شیخ ،لاڑکانہ میں قلندر بخش شاہانی، نوشہرو فیروز میں کشن لعل راجہ اور کوٹ ڈیجی میں سید واجد علی شاہ اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ایف آئی آر کی واپسی کامطالبہ کیا۔

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت ًپٹی جنرل سیکرٹریز علی مردان شیخ، قلندر بخش شاہانی، لاڑکانہ ڈویڑن کے صدر عبدالروف دستی، سکھر ڈویڑن کے صدر عبدالمجید جسکانی اور دیگر رہنماؤں نے سید ذوالفقارشاہ کے خلاف مقدمے کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری سے ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کے ہر دلعزیز رہنما سید ذوالفقارشاہ کے خلاف پینشنرز کے حق کیلیے احتجاج کی پاداش میں میئر کراچی کی ایما پر انکے خلاف ایف آئی آر کے واقعے کا نوٹس لیکر غیر جمہوری طرز عمل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔