Live Updates

پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 29 جون 2025 19:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) صوبائی وزیر خوراک و چئیرمین فوڈ اتھارٹی بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑنے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہندوستان پراکسی کا خودکش حملہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہیداء پاک فوج کے اہل خانہ کے دکھ درد اور غم میں پوری قوم برابر کے شریک ہیں،ملک کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے افواج پاکستان اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،شمالی وزیرستان واقعے میں عام سویلین کی زخمی بچوں اور خواتین کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گوں ہوں،دریں اثناء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع دُکی میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی قابلِ فخر ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات