
پاکستان کو اللہ تعالی نے 77 سال بعد عزت و وقار سے نوازا، یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا، جس میں جذبہ شہادت اور جہاد شامل ہے،گورنرسندھ
یہی جذبہ ہماری مسلح افواج میں بھی موجود ہے، دشمن بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے اور عاشورہ کے موقع پر بدلہ لینے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن ہم ہر سطح پر چوکنا اور تیار ہیں،کامران ٹیسوری
اتوار 29 جون 2025 21:50
(جاری ہے)
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بچپن سے دیکھتے آئے ہیں کہ اہلِ سنت حضرات اہلِ تشیع کے جلوسوں میں سبیلیں لگاتے تھے، میں نے خود بھی سبیلیں لگائیں۔
آج اس ٹیبل پر بیٹھا ہر فرد اللہ اور رسول ﷺ اور قرآن پر ایمان رکھتا ہے، اور ان تین باتوں پر ہمارا کوئی اختلاف نہیں، باقی سب چیزیں معمولی ہیں، جنہیں ہوا دے کر اسلام دشمن عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں۔گورنر سندھ نے بتایا کہ عاشورہ کے موقع پر گورنر ہاس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے جس کا نمبر 1366 ہوگا۔ یہ کنٹرول روم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منسلک رہے گا، اور عوام بھی اپنی شکایات براہ راست درج کراسکیں گے۔ اس سیل کی نگرانی براہ راست آئی جیز اور ڈی آئی جیز سے رابطے کے ذریعے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 62 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہی نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔یہ ملک ایسے ہی ایٹمی قوت نہیں بنا، یہاں کے نوجوان بے وجہ باصلاحیت نہیں، یہ سب اللہ کا کرم ہے۔انہوں نے ایران کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اسلام کے دفاع کی جنگ لڑی، اور آج فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا بھی جہاد ہے۔اگر کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم آواز ضرور بلند کریں، کیونکہ آج کے دور میں سچ بولنا بھی ایک ہمت ہے۔آخر میں گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاس سب کے لیے کھلا ہے، اور ہم سب اسلام کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔ جب بھی جہاد کی بات ہوگی، میں پہلا فرد ہوں گا جو اپنا نام درج کراں گا۔اس موقع پر علامہ طاہر شرفی سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.