انجینئرسید نیر احمد کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سینٹرل پی ایس123 کا انفارمیشن سیکریٹری مقرر کر دیا گیا

خلوص نیت کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے پارٹی مشن کو تقویت دوں گا، انجینئر سید نیئر احمد

پیر 30 جون 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی قیادت کی منظوری سے کراچی کے تمام چھ اضلاع کے لیے نئے عہدیداران کے تقرر کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں انجینئر سید نیر احمد کو ضلع سینٹرل کے حلقہ PS-123 کا انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پی ایس 123 کے دیگر عہدیداران میں رحمت علی (صدر)، رانا عقیل (جنرل سیکریٹری) اور شیراز اعوان (سینیئر نائب صدر) شامل ہیں۔

انجنیئر سید نیر احمد نے اپنے عہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوری نظریات کو فروغ دینے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے مؤثر حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے ادا کرتے ہوئے پارٹی کے مشن کو تقویت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ادی فریال تالپور، صدر سندھ نثار کھوڑو، سینیٹر وقار مہدی، سعید غنی، ڈاکٹر عاصم حسین، سردار خان، وسیم قریشی، شہزاد مجید، اسد حنیف، سینیٹر مسرور احسن سمیت تمام قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ انجنیئرز فورم کی قیادت، جن میں انجنیئر زاہد لاشاری، انجنیئر تیمور سیال، انجنیئر بلال، عاطف، محلب خان اور کیپٹن خضر شامل ہیں، کا بھی شکریہ ادا کیا۔ضلع سینٹرل کے تنظیمی عہدیداران میں اصغر لال (نائب صدر 1)، نیاز خان (نائب صدر 2)، راؤ وحید (نائب صدر 3)، سکندر بکک (ڈپٹی جنرل سیکریٹری 1)، عاطف مشتاق (ڈپٹی جنرل سیکریٹری 2)، حسن وارثی، راؤ زکہ (ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹریز)، توقیر احمد (ریکارڈ و ایونٹ سیکریٹری)، ایم اشرف (پی آر و کوآرڈینیشن سیکریٹری)، اور عبدالقدوس (فنانس سیکریٹری) شامل ہیں۔

جبکہ ضلع سینٹرل کے دیگر حلقوںPS-122: اکرم اعوان (صدر)، شاہزیب ستی (جنرل سیکریٹری)، انجنیئر عمیر ملک (سینیئر نائب صدر)، راؤ عبدالرحمان (انفارمیشن سیکریٹری)،PS-124: احسن علی (صدر)، آصف سموں (جنرل سیکریٹری)، شہروز سمیع (سینیئر نائب صدر)، آصف قریشی (انفارمیشن سیکریٹری)،PS-125: ایس ایم نقی (صدر)، ظفر بابو (جنرل سیکریٹری)، ظریف خان (سینیئر نائب صدر)، آفاق الیاس (انفارمیشن سیکریٹری)،PS-126: حسن خان (صدر)، نثار عزیز آبادی (جنرل سیکریٹری)، فیضان درانی (سینیئر نائب صدر)، سعد بن یوسف (انفارمیشن سیکریٹری)،PS-127: رضوان رفیق (صدر)، جاوید بکک (جنرل سیکریٹری)، عبدالواحد چھٹو (سینیئر نائب صدر)، وقار قریشی (انفارمیشن سیکریٹری)،PS-128: عارف قریشی (صدر)، نیئر حسین (جنرل سیکریٹری)، اصغر قریشی (سینیئر نائب صدر)، فرحان شبیر (انفارمیشن سیکریٹری)،PS-129: فیصل شیخ (صدر)، ذاکر بھٹی (جنرل سیکریٹری)، آفتاب برفت (سینیئر نائب صدر)، قاسم خان (انفارمیشن سیکریٹری)،PS-130: شاہد شدو (صدر)، عاصم زمان (جنرل سیکریٹری)، عظمت بروہی (سینیئر نائب صدر)، چودھری ظفر (انفارمیشن سیکریٹری)نامزد کیے گیے۔

ترجمان کے مطابق یہ تمام تقرریاں پیپلز پارٹی کی تنظیم کو فعال بنانے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور جمہوری ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہیں، جو عوامی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گی۔