Live Updates

پاکستان موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں ایک فعال اور بااثر کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

منگل 1 جولائی 2025 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں ایک فعال اور بااثر کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔پیر کو ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک، دوست ممالک اور وسیع تر عالمی برادری کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہم عالمی فورمز پر پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو تیزی سے تسلیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ عالمی اقتصادی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی فعال حمایت کر رہا ہے، جو فوجی تعلقات سے ہٹ کر دوطرفہ تعاون میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے بھارت پر بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور کئی ممالک نے اس معاملے پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات