سردار سیاب خالد کے فرزند ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد ، سردار امتیاز شاہین کاپی پی پی میں شمولیت کا اعلان

آنے والے وقت میں بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہونگے اسی طرح آزاد کشمیر میں جیالا وزیر اعظم ہوگا، فیصل کنڈی

بدھ 2 جولائی 2025 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار سیاب خالد کے فرزند ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد ، سردار امتیاز شاہین سابق معاون خصوصی حکومت آزاد کشمیر نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، یہ اعلان انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی موجودگی میں پارٹی کے راہنماء چوہدری ریاض کی رہائش گاہ پر ایک مختصر ، پروقار تقریب میں کیا جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے انہیں پیپلز پارٹی کے پرچم کا مفلر پہنایا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ، اس موقع پر سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس ، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنمای چوہدری ریاض ، ایم ایل اے آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری علی شان سونی ، وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ ، سردار احمد صغیر مشیر حکومت آزاد کشمیر ، ایم ایل اے رفیق نیئر ، سردار عمر تنویر بھی موجود تھے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جمہوری اقدار کی سربلندی ، مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وڑن کی تکمیل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں جہان پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہونگے اسی طرح آزاد کشمیر میں جیالا وزیر اعظم ہوگا۔