
کوئٹہ میں وزیراعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں 10ہزار نوجوان شریک ہیں، چیئر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی گفتگو
بدھ 2 جولائی 2025 20:00
(جاری ہے)
اس انٹرن شپ پروگرام کو زبردست پذیرائی ملی،ملک بھر سے طلباء کی جانب سے 16,000 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ اس انتہائی مسابقتی پول سے صرف 200 نمایاں طلباء کو پارلیمنٹ کے اندر چار ہفتے کے خصوصی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا۔
ان میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے 25 اور ایچی سن کالج کے 30 طلباء شامل تھے جو کہ نوجوانوں کے متنوع اور باصلاحیت پول کی عکاسی کرتے ہیں۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے پاکستان کے نوجوانوں کے جوش و جذبے اور صلاحیتوں کے اعتراف کے ساتھ آغاز کیا اور وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستان کے مستقبل کے ایک وڑن کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے جمہوریت اور نوجوان ایک مشترکہ ذمہ داری کے تحت جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں نوجوانوں کے اہم کردار کے بارے میں بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح وزیراعظم یوتھ پروگرام اپنے اقدامات کے ذریعے جمہوری اقدار کو عملی طور پر شامل کرنے کے لیے فعال طور پر کام کرتا ہے۔چیئرمین نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جامع سپورٹ سسٹمز کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا اور ذمہ دار نوجوانوں کی قیادت میں پاکستان کے لیے پروگرام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سیشن کا اختتام سوال و جواب کے ساتھ ہوا جس میں منتخب انٹرنیز کو چیئرمین کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور پاکستان کے جمہوری اور ترقیاتی سفر میں مزید فعال شراکت دار بننے کے لیے رہنمائی حاصل کرنے کاموقع فراہم کیاگیا۔سیشن کے دوران، چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت اہم فلیگ شپ اقدامات متعارف کرائے جن میں پرفیکٹ پچ، نوجوان کاروباری افراد کو پرائم ٹائم ٹیلی ویڑن کے ذریعے سرمایہ کاروں سے جوڑنے والا قومی اختراعی پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز، کوئٹہ میں شروع کیے گئے جس میں 10ہزار نوجوان شریک ہیں، لاہور قلندرز اس میں پارٹنر ہے۔ انہوں نے انٹرنیز پر بھی زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پر اپنے آپ کو رجسٹر کریں، یہ ایک تبدیلی کا پلیٹ فارم ہے جہاں چاروں ایز تعلیم،روزگار،مشغولیت اوربااختیار بنانا صرف ایک کلک کی دوری پر ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو فعال طور پر اس پر رجسٹریشن کرانیکی ترغیب دیں کیونکہ حقیقی موقع بیداری اور رسائی سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی طرف سے یہ اقدام نوجوان پاکستانیوں کو پالیسی سازی، گورننس اور شہری مصروفیت کے بارے میں عملی معلومات فراہم کرتا ہے جو انہیں کل کے لیڈر بننے کے لیے وسائل اور وڑن سے آراستہ کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.