
محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کلیدی کردار ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
جمعرات 3 جولائی 2025 15:15

(جاری ہے)
ملاقات کے دوران محرم الحرام خصوصا عاشورہ کے موقع پر امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی یقینی بنانے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ محرم الحرام میں علمائے کرام کا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا کردار سکیورٹی اداروں کے برابر اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معمولی تنازع بھی علمائے کرام ہی حل کراتے ہیں، میں اس بات کا گواہ ہوں کہ علمائے کرام نے کئی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بھی اس بات سے متفق ہوں کہ اپنا مسلک چھوڑو نہ اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑ و نہ، ہمیں اس سنہرے اصول کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہیئے کیونکہ ہم سب مسلمان ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ امام حسین علیہ السلام سب کے ہیں، جتنا میرا امام حسین علیہ السلام سے تعلق ہے اتنا باقی سب کا بھی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے پاکستان کی غیبی مدد کے کئی مظاہر دیکھنے کو ملے، تمام مکاتب فکر کے سربراہوں اور علماء کرام کو دعوت دی جائے گی کہ ہم 14 اگست کو فیصل مسجد میں نمازِ ظہر باجماعت اکٹھے ادا کریں۔ محسن نقوی نے کہا کہ میں اور وزیر مملکت برائے داخلہ تمام علماء کرام کو خود دعوت نامے پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس اجتماع کے ذریعے پوری دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ ہم سب متحد اور اکٹھے ہیں اور اس کیلئے 14 اگست سے بہتر دن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جنگ میں کامیابی کے بعد اللہ تعالیٰ نے جو ہمیں عزت دی اس کی وجہ سے ایک مثالی یوم آزادی منایا جائے گا، اس اجتماع میں حکومت کی جانب سے بھی بھر پور نمائندگی ہو گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، میری خواہش ہے کہ ہم اکٹھے ہو کر خیبر پختونخوا کے علمائے کرام سے ملاقات کریں کہ وہ ناسور کے خاتمے میں بھر پور کردار ادا کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سلسلے میں علمائے کرام سب کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، وزیر داخلہ نے مذہبی آہنگی کے لئے مولانا عبدالخبیر آزاد کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مولاناعبدالخبیر آزاد ہر موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، میری خواہش ہے کہ ہم اگلا اجلاس خیبر پختونخوا میں رکھیں اور وہاں کے تمام علمائے کرام کو ساتھ بٹھائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انشااللہ ہم سب ملکر اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ علما کرام نے ہر موقع پر مثالی کردار ادا کیا ہے۔ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنا فرض بہترین انداز میں نبھایا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ محرم الحرام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آپ کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ہمیں کسی نفرت یا سازشی ایجنڈے کا شکار نہیں بننا اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ مولاناعبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں امن و امان کے قیام میں وزیر داخلہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو پروان چڑھانے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اجلاس میں قاضی عبدالغفار قادری، علامہ شبیر حسین، حافظ نظام الدین، مولانا اشرف علی، مولانا ضیاء الرحمن، مفتی محمد اقبال رضوی، مولانا محمدطیب قریشی، مفتی سید عاشق حسین شاہ، مفتی فتح محمد راشدی، پیر سعادت علی شاہ، علامہ سید زاہد حسین کاظمی، مولانا مقصود احمد توحیدی، مولانا عبدالظاہر فاروقی، قاضی جنید الرشید، مفتی گلزار احمد نعیمی، مولانا تنویر احمد علوی، مولانا ہارون الرشید، مولانا عبدالعزیز، مولانا سردار محمد لغاری، علامہ سعید احمد اعوان، مولانا ملک امجد اعوان، مولانا عابد اسرار، قاری بلال گولڑوی، پیر عمر فاروق شاہ، علامہ مصطفی حیدر نقوی، صاحبزادہ حسن شعیب، صاحبزادہ ارشاد احمد،مفتی اقبال نعیمی، پیر ممتاز احمد ضیا، مولانا ابو بکر صدیق، مفتی عبدالباسط، مولانا عبدالسلام جلالی، مولانا اکرام الٰہی ظہیر اور پروفیسر ظفراللہ جان نے شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔\932مزید اہم خبریں
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
خیبرپختونخوا میں 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.