
شہادتِ حسین باطل، ناجائز اقتدار کے خاتمہ کے لیے عظیم جہاد تھا، لیاقت بلوچ
شیعہ سنی تفریق نے یزیدیت کی تباہ کاریوں کو پھیلایا، شہادت حسین کانفرنس، شیعہ سنی مشترکہ نشست سے خطاب
جمعہ 4 جولائی 2025 20:30
(جاری ہے)
امام حسین نے اپنے خاندان کو عظیم ترین مقاصد کے لیے قربان کیا کہ دینِ اسلام پر حملہ روکا جائے، انسانوں کو انسانوں کی بادشاہت سے بچایا جائے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے بنیادی اصولوں سے انحراف کو روکا جائے۔
اسلامی دستور کے خاتمہ، انسانوں کے بنیادی حقوق، عزت و شرف کے خاتمہ کا اسلوب اقتدار کا خاتمہ ہو، عام الناس کے خون پسینہ کی کمائی سے قومی خزانہ کو بددیانتی اور عیاشیوں کے لیے استعمال سے روکا جائے۔ امام حسین نے شہادت پاکر اسلام کے ابدی پیغام کو زندہ کردیا اور یزید نے بیدردی سے قتل کرکے ظاہری فتح پائی لیکن قیامت تک رسوا ہوگیا۔ غزہ، ایران، پاکستان اور بنؓگلہ دیش میں نامساعد حالات کے باوجود مِلتِ اسلامیہ کو عزت مِلی ہے۔ عالمِ اسلام عسکری، معاشی، سیاسی، علم و ٹیکنالوجی کے محاذوں پر مشترکہ لائحہ عمل بنالے تو عالمِ کفر یزید کی طرح رسوا ہوگا۔لیاقت بلوچ نے البلاغ ٹرسٹ کے اجلاس اور لاہور میں اہلِ سنت رابطہ کمیٹی کے تحفظِ اہلِ بیت و تحفظِ عظمتِ صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ، قرآن و سنت کے انقلابی پیغام سے جڑے رہنا مِلتِ اسلامیہ کے لیے تحفظ اور اجتماعی طاقت کا ذریعہ ہے۔ انسانوں پر انسانوں کی نہیں اللہ تعالی کی بادشاہت اور محسنِ انسانیتﷺ کی فرمانروائی ہی اہلِ اسلام کے لیے ترقی اور وقار کا راستہ ہے۔ شیعہ سنی اِس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ تفرقہ تباہی ہے اور تفرقہ بازی، دل آزاری، مقدسات کی توہین ہی اسلام کے مقابلہ میں عالمِ کفر کی طاقت بن گیا ہے۔لیاقت بلوچ نے سوالات کے جواب میں کہا کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے مسلم لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کو اپنی غلطیاں تسلیم کرنے اور ضِد، انا، ہٹ دھرمی ترک کرنا ہوگی۔ مذاکرات سب چاہتے ہیں لیکن سیاسی اسٹیک ہولڈرز خود ابہام پیدا کرتے ہیں۔ باہم نوراکشتی کو تیار عناصر مذاکرات کی ہر کوشش کو ناکام بنادیتے ہیں۔ سیاسی بحرانوں کا خاتمہ قومی ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔لیاقت بلوچ نے کِسانوں اور مزدوروں کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ زراعت کی ترقی اور صنعت کا پہیہ چلانے کے لیے بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں کم کرنے اور ٹیکسوں کا بوجھ کم تر سطح پر لانے سے قومی معیشت کو استحکام مِلے گا۔ حکومت کی سیاسی اور اقتصادی ناکامی سکیورٹی رِسک بن گئی ہے۔ زراعت اور صنعت کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت جام کیا جارہا ہے، ملک کو درآمدات کی منڈی بنایا جارہا ہے، 47 فیصد عوام خطِ غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، اقتصادی بحرانوں کا سدِباب نہ کیا گیا تو اشرافیہ بھی ڈوبے گا اور 25 کروڑ عوام آزادی اور وقار سے محروم ہونگے۔ جماعتِ اسلامی سیاسی اور معاشی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی عوامی جدوجہد تیز تر کرے گی، ملک بھر میں عوامی کمیٹیوں کا قیام گراس روٹ لیول سے ''حق دو عوام کو'' تحریک بنے گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.