5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن،ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی

7کو آمر جنرل ضیا الحق نے ملک و قوم کے منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹ کر مارشل لا نافذ کر کے آئین کو پامال کر کے رکھ دیا ، 48سال بیت گئے شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ و جاوید ، جبکہ آمر ضیا الحق کا نام لینے والا کوئی نہیں،رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 4 جولائی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے پانچ جولائی کے دن کو ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ جولائی 1977 کو عوام کے مقبول منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا آمرجنرل ضیا الحق نے تختہ الٹ کر جمہوریت اور پارلیمنٹ اور ائین کی بالادستی پر شب خون مارتے ملک میں مارشل لا کا نفاذ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ جولائی کے سیاہ دن کے موقع پر اپنے مذمتی بیان میں کیا ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو طویل عرصہ پابند سلاسل رکھنے کے بعد عالم اسلام کے مقبول لیڈر کو تختہ دار پر چڑھا کر پاکستان میں جمہوریت کو تاریک راہوں پر دھکیل دیاگیا جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں شہید بھٹو قوم کے دلوں میں آج تک زندہ ہیں جبکہ آمر جنرل ضیا الحق کا نام لینے والا آج کوئی نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو تاقیامت قوم کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہید بانی قائد کی ملک و قوم کے لیے خدمات بالخصوص وطن عزیز کو ایٹمی طاقت جیسی نعمت سے نوازنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرے گی جبکہ ان کی یاد میں چراغ روشن کیے جائیں گے۔