
ض*شہادتِ حسینؓ باطل، ناجائز اقتدار کے خاتمہ کے لیے عظیم جہاد تھا: لیاقت بلوچ
جمعہ 4 جولائی 2025 22:20
(جاری ہے)
امام حسینؓ نے اپنے خاندان کو عظیم ترین مقاصد کے لیے قربان کیا کہ دینِ اسلام پر حملہ روکا جائے، انسانوں کو انسانوں کی بادشاہت سے بچایا جائے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے بنیادی اصولوں سے انحراف کو روکا جائے۔
اسلامی دستور کے خاتمہ، انسانوں کے بنیادی حقوق، عزت و شرف کے خاتمہ کا اسلوب اقتدار کا خاتمہ ہو، عامتہ الناس کے خون پسینہ کی کمائی سے قومی خزانہ کو بددیانتی اور عیاشیوں کے لیے استعمال سے روکا جائے۔ امام حسینؓ نے شہادت پاکر اسلام کے ابدی پیغام کو زندہ کردیا اور یزید نے بیدردی سے قتل کرکے ظاہری فتح پائی لیکن قیامت تک رٴْسوا ہوگیا۔ غزہ، ایران، پاکستان اور بنگلہ دیش میں نامساعد حالات کے باوجود مِلّتِ اسلامیہ کو عزت مِلی ہے۔ عالمِ اسلام عسکری، معاشی، سیاسی، علم و ٹیکنالوجی کے محاذوں پر مشترکہ لائحہ عمل بنالے تو عالمِ کفر یزید کی طرح رٴْسوا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے البلاغ ٹرسٹ کے اجلاس اور لاہور میں اہلِ سٴْنت رابطہ کمیٹی کے تحفظِ اہلِ بیت و تحفظِ عظمتِ صحابہؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ، قرآن و سٴْنت کے انقلابی پیغام سے جٴْڑے رہنا مِلّتِ اسلامیہ کے لئے تحفظ اور اجتماعی طاقت کا ذریعہ ہے۔ انسانوں پر انسانوں کی نہیں اللہ تعالیٰ کی بادشاہت اور محسنِ انسانیتؐ کی فرمانروائی ہی اہلِ اسلام کے لیے ترقی اور وقار کا راستہ ہے۔ شیعہ سٴْنی اِس حقیقت کو تسلیم کرلیں کہ تفرقہ تباہی ہے اور تفرقہ بازی، دل آزاری، مقدسات کی توہین ہی اسلام کے مقابلہ میں عالمِ کفر کی طاقت بن گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے سوالات کے جواب میں کہا کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے مسلم لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کو اپنی غلطیاں تسلیم کرنے اور ضِد، اًنا، ہٹ دھرمی ترک کرنا ہوگی۔ مذاکرات سب چاہتے ہیں لیکن سیاسی اسٹیک ہولڈرز خود ابہام پیدا کرتے ہیں۔ باہم نوراکشتی کو تیار عناصر مذاکرات کی ہر کوشش کو ناکام بنادیتے ہیں۔ سیاسی بحرانوں کا خاتمہ قومی ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ لیاقت بلوچ نے کِسانوں اور مزدوروں کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ زراعت کی ترقی اور صنعت کا پہیہ چلانے کے لیے بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں کم کرنے اور ٹیکسوں کا بوجھ کم تر سطح پر لانے سے قومی معیشت کو استحکام مِلے گا۔ حکومت کی سیاسی اور اقتصادی ناکامی سکیورٹی رِسک بن گئی ہے۔ زراعت اور صنعت کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت جام کیا جارہا ہے، ملک کو درآمدات کی منڈی بنایا جارہا ہے، 47 فیصد عوام خطِ غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، اقتصادی بحرانوں کا سدِباب نہ کیا گیا تو اشرافیہ بھی ڈوبے گا اور 25 کروڑ عوام آزادی اور وقار سے محروم ہونگے۔ جماعتِ اسلامی سیاسی اور معاشی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی عوامی جدوجہد تیز تر کرے گی، ملک بھر میں عوامی کمیٹیوں کا قیام گراس رٴْوٹ لیول سے ’’حق دو عوام کو‘‘ تحریک بنے گا۔مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.