
&میدان کربلا کی شہادت محمد ﷺ کی امت کو متحد ہونیکا پیغام ہی: ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ
کسی بھی اسلامی فرقہ کو کافر اور اس کے افراد کو واجب القتل قرار دینا غیر اسلامی ہے اور قابل نفرت بھی ہے تمام مسالک شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو امت کے اتحاد کاذریعہ بنا لیں، ملی یکجہتی کونسل پاکستان
ہفتہ 5 جولائی 2025 20:40
(جاری ہے)
ملی یکجہتی کونسل مجلس قائدین کے رہنماوں، علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ نعیم الرحمن، علامہ راجا ناصرعباس جعفری، علامہ زاہد محمود قاسمی، پیر ہارون گیلانی، مفتی گلزار احمد نعیمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر عبدالرحیم نقشبندی، قاری محمد یعقوب شیخ، شجاء الدین شیخ، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، عبداللہ حمید گل، مولانا اللہ وسایا، پیر غلام رسول اویسی، داکٹر حضور مہدی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، مولانا عبدالمالک، قاضی ظفر الحق، خرم نواز گنڈا پور، نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تمام مسالک شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو امت کے اتحاد کاذریعہ بنا لیں۔
کسی بھی اسلامی فرقہ کو کافر اور اس کے افراد کو واجب القتل قرار دینا غیر اسلامی ہے اور قابل نفرت بھی ہے۔ مذہب کے نام پر نفرت، تعصبات، دل آزاری، دہشت گردی، قتل و غارت گری اسلام کے صریحا خلاف ہے ایسا کرنے والے کا اسلام اور امت محمدیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تمام اہل ایمان یوم عاشورہ پر امن کو یقینی بنائیں ہر شرپسندی کو روک دیں، اہل سنت یا اہل تشیع میں سے جو بھی شر انگیزی، دل آزاری، مشترکہ مقدسات کی توہین کرے تو اسے روک دیا جائے اور مشترکہ بنیادوں پر قانونی کاروائی کی جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدور، جنرل سیکرٹریز اور صوبائی کونسلوں کے ارکان اپنے صوبوں اور اضلاع میں تمام مکاتب فکر کے مقامات مقدسہ اور عبادت گاہوں کا احترام اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومتیں عزاداری میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں اور قانون اوراجازت ناموں کے مطابق مجالس کانفرنسوں اور ماتمی جلوسوں کو پابند رکھیں، اہل تشیع، اہل سنت کے رہنما امن، احترام اور عقیدت و وحدت کا ماحول برقرار رکھیں۔ مرکزی رہنماوں نے کہا کہ فلسطین غزہ پر رمضان، عید الاضحی اور ماہ محرم الحرام، ایام عاشور میں بھی اسرائیلی صیہونی شیطانوں نے بم باری، قتل و غارت گری اور امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والے مظلوم نہتے انسانوں پر ہر وقت مسلط کر دی جو جنگی جرائم کی انتہاء ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سے غزہ پر جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کریں امریکی صدر ٹرمپ اسرائیلی صیہونیوں کے ظلم کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ان کے اصل ٹیسٹ تو یہ ہے کہ امریکہ اسرائیل کی سرپرستی ختم کرے اور فلسطینیوں کی آزادء اور جینے کا حق تسلیم کیا جائے، فلسطین فلسطینوں کا ہے یہ حق دلاوانا ہی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.