
ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم الحرام کو کل 2,763 جلوس برآمد ہوئے ، اسلام آباد کا مرکزی جلوس اپنے مقام آغاز اثناء عشری پر اختتام پذیر ہوگیا
ہفتہ 5 جولائی 2025 23:50
(جاری ہے)
نویں محرم کے جلوس سخت سکیورٹی حصار میں اپنے اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ نویں محرم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں بھی علم، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمدہوئے۔
جلوس کے شرکا نے روایتی انداز میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خانوادہ کے شہدا کو پرسہ پیش کیا۔ ذاکرین اور علمائے کرام نے عظیم شہادت اور لا زوال قربانی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا اور حضرت امام عالی مقام علیہ السلام کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ نویں محرم الحرام کو لاہور کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، میں بھی مرکزی جلوس برآمد ہوئے، قبرستانوں میں بھی لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی،سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ جلوس کے راستوں پر بھی جگہ جگہ لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا اور دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔ جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جلوس کے داخلی اور خارجی راستے خاردار تاروں سے سیل کیا گیاتھا۔ جلوسوں ، امام بارگاہوں ، دیگر مذہبی عبادت گاہوں اور حساس مقامات سمیت شہر بھر کی مانیٹرنگ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ خصوصی کنٹرول رومز اور سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی گئی۔ عزاداروں کی سہولت کیلئے ایمبولینس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، واپڈا، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار و افسران جلوسوں کے ہمراہ تعینات تھے۔ پولیس ،رینجرز ،ایلیٹ فورس، ڈولفن سمیت مختلف اداروں کے اہلکار جلوسوں کے ساتھ موجود رہے۔ اسی طرح ریسکیو 1122،محکمہ صحت اورسول ڈیفنس سمیت مختلف تنظیموں کے رضاکاروں کی جانب سے مختلف مقامات پر طبی کیمپس بھی لگائے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے فوری نمٹا جا سکے۔ ملک بھر میں یوم عاشور کل اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس کا دورہ کیا، آئی جی پی، ڈی جی اسلام آباد واٹر، ڈی جی ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سی ڈی اے، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کے اے ڈی سی جی، متعلقہ علاقے کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ پولیس کے تمام ونگز کو بہترین فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تمام ونگز 9ویں محرم کے جلوس کے دوران مکمل کوآرڈینیشن میں رہے، سیف سٹی کیمروں کے سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی جلوس کی مناسب نگرانی کی گئی۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی/ ڈی ایم اے اور آئی سی ٹی ٹیموں کی متعلقہ فارمیشنز 9 محرم کے روٹ پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی جسکے مطابق سی ڈی اے کے صفائی، نکاسی آب، اسلام آباد کے واٹراور ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکمے اور دیگر متعلقہ ٹیمیں روٹ کے ساتھ تعینات رہیں اور جلوس پرامن طور پر اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقام آغاز پر اختتام پذیر ہو گیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.