
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عاشورہ کے جلوس پرسخت پابندیاں عائد
اتوار 6 جولائی 2025 16:30
(جاری ہے)
شیعہ رہنما آغا سید محمد ہادی نے حکام کی ہٹ دھرمی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
انہوں نے ان پابندیوں کو مقبوضہ علاقے میں مذہبی آزادی اور اظہار رائے پر براہ راست حملہ قرار دیا۔ قبل ازیں پولیس نے سرینگر میں 8ویں محرم کے جلوس کے دوران متعدد عزاداروں کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ حق بالآخر ظلم پر غالب آتا ہے۔ جیلوں سے اپنے پیغامات میں قیادت نے کہا کہ کربلا کا واقعہ مظلوموں بالخصوص کشمیری عوام کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے جو صبر اور حوصلے کے ساتھ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال اور سانحہ کربلا کا موازنہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے علاقے کو جدید دور کے کربلا میں تبدیل کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت یزیدی حکومت کا کردارادا کر رہی ہے جس نے کشمیریوں سے ان کے تمام بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں اور اور ان پر مسلسل مظالم ڈھارہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہر دن عاشورہ اور ہر جگہ کربلا ہے۔ادھرممتاز نوجوان شہید رہنما برہان مظفر وانی کوان کے نویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔ آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ برہان وانی کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی قصبے ترال میں ان کے مزار پر حاضری دیں۔ پوسٹروںمیں 13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے اورجدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کے تجدید عہد کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں ایک بھارتی فوجی کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی جبکہ ضلع پلوامہ میں یشپال سنگھ نامی ایک پولیس اہلکار ایک ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔مزید قومی خبریں
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
-
جھنگ قتل کیس: سزائے موت پانے والا قیدی 13 سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.