بلاول بھٹو زرداری کا عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم عبدالستار بچانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار ساتھی تھے،چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 7 جولائی 2025 17:39

بلاول بھٹو زرداری کا عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم عبدالستار بچانی ایک زیرک سیاستدان اور جمہوری سیاست کے علمبردار تھے۔مرحوم عبدالستار بچانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار ساتھی تھے۔ان کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوںنے مرحوم عبدالستار بچانی کے لیے جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی ہے