
ریکارڈ مدت میں سڑکیں بن رہی ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے جنات کام کررہے ہیں
30 ،30 سال سے نہ بننے والی سڑکیں بن چکی ہیں، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں این ایس فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ
منگل 8 جولائی 2025
20:18

(جاری ہے)
پنڈی کے تمام سکولوں کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے، جلد مکمل کر لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی خود مانیٹرنگ کررہی ہوں۔ مری سے باڑیاں پہنچنے پر پنجاب کی حدود ختم ہوتی ہے،تو صفائی اور انفراسٹرکچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں صفائی کا اچھاکام ہورہا ہے۔ نوازشریف فلائی اوور کی تعمیر سے پنڈی سے چکری کے سفر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم ہوجائے گا۔ راولپنڈی میں روڈز کی تعمیر وبحالی کے بیشتر پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ پنجاب بھر میں 12ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی مثال قائم کی ہے۔ چند ہفتوں میں پنجاب بھر میں 19 ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ریکارڈ مدت میں سڑکیں بن رہی ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے جنات کام کررہے ہیں۔ 30،30 سال سے نہ بننے والی سڑکیں بن چکی ہیں۔پنجاب بھر میں 1250 سے زائد مراکز صحت ری ویمپ کرکے منی ہسپتال میں بدل دیا، ریکارڈ ٹائم میں ہسپتالوں کی حالت بدل چکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف فلائی اوور اور جی پی انڈر پاس کی ریکارڈ ٹائم میں تکمیل پر تعمیرات و مواصلات کی سٹار ٹیم، منسٹر صہیب بھرت اور سیکرٹری سہیل اشرف کو شاباش دیتی ہوں۔ دو لاکھ گاڑیاں روزانہ گزرنے کایہ منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔ جی پی او انڈر پاس پراجیکٹ کو ہر طرح سے فلڈ سیف بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ پراجیکٹس کی تکمیل میں تعاون پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پنجاب میں ٹیم ورک ہمارا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عاشورہ/ محرم الحرام میں پوری ٹیم نے محنت اورعقیدت سے کام کیا۔عوام بالخصوص اہل تشیع برادری نے عاشورہ/ محرم الحرام کے انتظامات کو سراہا۔ کئی سال بعد پاکستان میں مثالی مذہبی ہم آہنگی دیکھی گئی۔ایک دوسرے سے عقائد کا احترام کا جذبہ قابل قدر ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واسا، پی ڈی ایم اے،لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا کے افسروں کو فیلڈ میں خود نگرانی کرنے کا حکم دیا اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹریفک پولیس جامع ٹریفک پلان جاری کرے اور شہریوں کو بروقت متبادل راستوں سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے عوام کو ہونے والی دشواری کا بروقت ازالہ کیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
وزیرِدفاع کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.