
شہیدبرہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی اور لاہور میں شاندار ریلیاں
منگل 8 جولائی 2025 22:20
(جاری ہے)
مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے برہان مظفر وانی اور دیگر شہدائے کشمیر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے جیلوں میں نظربند کشمیری رہنمائوں اورحریت پسند نوجوانوں کو بھی ان کی ثابت قدمی پر خراج تحسین اور سلام پیش کیا۔
مقرین نے کہاکہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کراسے ایسا سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر یوں نے جدوجہد آزادی میں بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں اوران کی جدوجہدکامیاب ہوکررہے گی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر ی ماورائے عدالت قتل ، گرفتایاں ، نظربندیاں اوردیگر مظالم برداشت کررہے ہیں لیکن ان کا جذبہ حریت دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور وہ بھارت سے ہرصورت میں آزادی چاہتے ہیں ۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے اوربھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادانہ اورمنصفانہ رائے شماری کرانے پر آمادہ کرے۔دریں اثناء برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام بھی ایک ریلی کاانعقادکیاگیا ۔ ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام عباس میر، سینئرمسلم لیگی رہنماوسابق پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرفرازانہ نذیر، حریت رہنما انجینئرمشتاق محمود، انچارج سنٹرانعام الحسن، پی ٹی آئی رہنما فاروق آزاد، مسلم لیگی رہنما قاضی انوار، سابق کونسلر حاجی اعجاز، ممتا ز ادیب پروفیسر نذربھنڈر،معروف مذہبی اسکالر علامہ فدا ء الرحمان حیدری، شیخ امجداقبال، نذیربیگ ودیگرنے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ، ایک علامت اور ایک ناقابل شکست حوصلے کا نام ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی بھرپورقیادت کی اور انہیں اپنے وطن کی آزادی، حریت اور قابض بھارتی فوج کے خلاف جہاد کے لیے بھرپور انداز میں تیار کیا۔ شہید برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت، نئی روح اور ایک واضح سمت دی۔انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک جانب بھارتی فوج کے مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کئے اور دوسری جانب نوجوانوں کو جہاد کی ترغیب دی اور ان میں آزادی کی ایسی تڑپ پیدا کی جس نے بھارتی فوج کی راتوں کی نیند حرام کردی۔مزید قومی خبریں
-
صدر آصف زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات، سندھ کے توانائی مسائل پرتفصیلی بریفنگ
-
گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق
-
تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کی وسعت کیلئے یادداشت پر دستخط کیے
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، طارق فضل
-
ٹیکس کنسلٹنٹس اور اکاؤنٹنٹس قومی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی اقدامات میں فعال کردار ادا کریں، بلال اظہر کیانی
-
بلوچستان کے بارے میں اکثر حقائق کے برعکس بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر جام کمال خان
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.