
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ذریعے فساد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی‘ عظمی بخاری
جمعرات 10 جولائی 2025 18:40

(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی کارروائیاں نمایاں موضوع بنی ہوئی ہیں۔ چند دنوں میں 1509 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا اور 600 مغوی بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔
لاہور میں جرائم کی شرح میں 68 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ چکوال، بھلوال اور گجرات جیسے اضلاع میں زیرو ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی امریکی ایف بی آئی کے طرز پر بنائی گئی ایک صوبائی ایجنسی ہے، جو بڑی وارداتوں اور پیچیدہ مقدمات کی تفتیش کے لیے مثر حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے واضح ہدایت کی ہے کہ صوبے کی کسی سڑک پر کوئی جرائم پیشہ رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ پنجاب کی تمام سڑکیں کلیئر کروا دی گئی ہیں، اور جرائم پیشہ عناصر اب خود قرآن پاک پر حلف دے کر معافیاں مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ "جو کل تک کن ٹوٹے اور غنڈے بنے پھرتے تھے، وہ آج ویڈیوز میں معافی مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔آڈٹ رپورٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک خاص رپورٹ کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس میں شامل 12 مشکوک پیراگراف 2021 تا 2023 کے ادوار سے متعلق ہیں۔ ان میں سرکاری رقوم کمرشل بینکوں میں رکھنے، اور گندم کے عوض اربوں کے قرضوں کا ذکر ہے، جو بزدار، پرویز الہی اور دیگر افراد کے ادوار سے متعلق ہیں۔ یہ تمام معاملات مریم نواز کی قیادت میں شفاف انداز سے کلیئر کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 60 ہزار نئی نوکریاں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پیدا ہوئی ہیں، جبکہ آٹ سورس کیے گئے اسکولوں میں 90 فیصد سے زائد حاضری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اساتذہ کی تعداد میں 114 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 50 ہزار گھروں کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جسے خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنایا ہے۔ احساس گھر پروگرام کے لیے پنجاب حکومت نے 50 ارب جبکہ خیبرپختونخوا نے محض 4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ سندھ میں کسان کارڈ کے بعد ہاری کارڈ کا اجرا خوش آئند ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے دوران ضلعی اور صوبائی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔ لاہور میں درجنوں واٹر ٹینکس نصب کر دیے گئے ہیں اور نکاسی آب کا کام جاری ہے۔سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمائما نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکا ہے، لیکن ایک بیٹی کو والد سے ملاقات کا پورا حق حاصل ہے۔ شرپسند عناصر کو بیٹوں کے ذریعے فساد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کچے کے ڈاکوئوں کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پنجاب پولیس کے پاس جدید اسلحہ اور حکمت عملی موجود ہے، وہ اپنی خیر منائیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز، جو وی لاگز میں ملکی اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں، پاکستان کی خدمت نہیں بلکہ تخریب کارانہ ذہنیت کو فروغ دے رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے زور دے کر کہا کہ پنجاب حکومت کا ہر قدم شفافیت، قانون کی بالادستی، اور عوامی خدمت کے لیے ہے۔ سدھرا پنجاب میں نہ کسی بدمعاش کی گنجائش ہے، نہ کسی جعلی دانشور کے پروپیگنڈے کی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.