میری پہچان پاکستان نے قومی سوچ اور نفرت کے خاتمے کے لئے کلیدی کردار ادا کیاہے ،ڈاکٹرعشرت العباد خان

جمعرات 10 جولائی 2025 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی (میری پہچان پاکستان)ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گلوبل پیس کانفرنس کو بہترین سوچ اور ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں بھی اس طرح کی کانفرنس اور قومی یکجہتی کے لئے پروگرام منعقد کرچکے ہیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان، رپورٹرز، کیمرا مین، وی لاگرز، یو ٹیوبرز. اور لبرا کے وفد سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب ہماری حوصلہ افزائی کرکے قومی اتحاد اور ذمہ دارانہ کردار سے ملک کے لئے بہترین ٹول Toolبن چکے ہیں۔

مثبت رپورٹنگ سے ہم ملک کو وہ وقار دے سکتے ہیں جو پاکستان کو بدنام کرنے والوں کی شکست بن جائے گا۔ میڈیا پاکستان کی صحیح ترجمانی کرے اور ملک دشمن پروپیگنڈے کے لئے اسی طرح ڈھال بنا رہے جس طرح بھارت اور پاکستان کی جنگ میں تھا تو ہم ہر محاذ پر ملک دشمن کے لئے ناقابل تسخیر ہیں۔

(جاری ہے)

میری پہچان پاکستان نے قومی سوچ اور نفرت کے خاتمے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔

لوگ جوق در جوق ہم سے جڑرہے ہیں۔ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر تنویر سید، لبرا کے بانی و جنرل سیکریٹری عمران علی شاہ، میڈیا کو آرڈینیٹر محبوب علی چشتی، رکن فرحان خان و دیگر اراکین نے مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی سے ملاقات میں کراچی کے مسائل پر جدوجہد کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ اسوقع پر محمد پناہ پنہیار، فاروق ملک اور ریحان خان کے علاوہ میڈیا ایم پی پی کے محمد رضوان خان، نعیم اصطفے نمک والا بھی موجود تھے۔

ایم پی پی کے مرکزی رہنماں نے لبرا اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ بلدیاتی سسٹم کراچی کی حالت زار کی بہتری کے لئے رپورٹنگ اور مسائل کی نشاندہی کی۔ عمران علی شاہ نے کہاکہ ڈاکٹر عشرت العباد کراچی کی نبض سے واقف ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ لبرا کی جدوجہد میں انکا بھی تعاون حاصل رہے گا۔ دریں اثنا گلوبل پیس کانفرنس کے ڈاکٹر صغیر کی جانب سے ڈاکٹر عمر فاروق (ممبر ایڈوائزری کونسل) نہال صدیقی، محمد پناہ پنہیار، فاروق ملک، ریحان خان اور مختلف معززیں کو اجرک۔ ٹوپی اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد (نشان امتیاز) کے لئے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ سینئر ترین صحافیوں نے بھی شرکت کی۔