
پاکستان مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کرچکا، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہوکر11 فیصد پر آچکا ہے
مہنگائی کی شرح بھی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہوچکی ہے، پاکستان کو جی20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 11 جولائی 2025
20:29

(جاری ہے)
مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، 16ویں ماہ میں پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر آ چکا ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے عجیب حرکت کی، بھارت پر واضح کردیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا اقدامِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے، بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا، سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ایئر لائنز کیلئے حدود بند کیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، مار گرائے جانے والے طیاروں میں سے 4 رفال طیارے تھے، بھارت نے جان بوجھ کر اپنے دو میزائل سکھ آبادی میں گرائے، بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ ہوا، صبح سوا 8 بجے امریکی وزیر خارجہ نے فون پر کہا بھارت جنگ بندی چاہتا ہے، عسکری سطح پر جنگ بندی برقرار ہے، لگتا ہے بھارت کی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی۔اسحق ڈار نے کہا کہ کابل جا کر چائے پینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا، ہم روایتی نہیں اقتصادی سفارت کاری پر عمل پیرا ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں غذائی قلت کا خدشہ
-
دنیا بھر میں صحافتی آزادی نمایاں طور پر کم ہوکر 50 سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تیزاب پھینک کر اچھا نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر نام پیدا کر لیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ
-
ٹھیک ہے آپ 12 لاکھ والا وکیل کرلیں، جج کی مدعی سے مکالمے پرسپریم کورٹ میں قہقہے
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کیخلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو اے ای کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ،زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
-
عوام کے ساتھ سختیاں کرنے والے لوگ بنگلہ د یش و نیپال جیسے انجام کو پہنچتے ہیں. بیرسٹرگوہر
-
پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا77ویں برسی پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت، بابائے قوم نے مسلمانان ہند کو ایک نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست عطا کی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.