ژ*بلوچستان میں پنجابی مسافروں کاقتل کرناکھلی دہشت گردی ہی: زاہد حبیب قادری

لله*قوم کو اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہئے، صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

M گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پنجابی مسافروں کی شناخت کے بعد قتل کرناکھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے، بلوچستان کے عوام میں وطن اور پاکستان کے وفادار ہیں، پنجابیوں کو بلوچ بھائیوں کے خلاف اکسایا نہیں جا سکتا، بھارت اپنے منفی عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، ریاست پاکستان اور اس کے عوام کو جھوٹی افواہوں اور سازشوں کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے، بھارت کے کسی بھی حمایت یافتہ گروہ کو پاکستان میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، قوم کو اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنا چاہئے، پاکستانی سیاست کے اندر ابہام پیدا کیا جا رہا ہے یا کروایا جا رہا ہی فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر پاکستان کی ایک منظم فوج کے سربراہ ہیں، فوج کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ بعض نام نہاد ٹی وی اینکرز اور صحافی پاکستان میں اسرائیلی اور امریکی ایجنڈے پر کارفرما ہیں، کسی غیرملکی ایجنڈے کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانے کا مطلب پاکستان سے غداری ہے، پاکستان میں سیاست، صحافت اور عدالت کو مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے، بعض چھوٹی چھوٹی شخصیات سیاست میں فوج کو گھسیٹ کر اپنا قد بڑا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، امریکہ، اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر ریاست پاکستان مخالف ایجنڈا بنانے کوشش میں کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گی، پاکستان ایک خود مختار اور آزاد ریاست ہے، بھارت نے پاکستان پر دوبارہ حملہ آور ہونے کی ناپاک جسارت کی تو پہلے سے چار گنا زیادہ تگڑا جواب دیا جائے گا، پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج مکمل باصلاحیت خودمختار اور پر اعتماد ہیں جن کی پیٹھ پر ملک کے 25 کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

محمدزاہد حبیب قادری نے مزید کہا کہ فلسطین غزہ کی انتہائی تشویش ناک صورتحال اقوام متحدہ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔