فضل الرحمن سے پی پی وفد کی ملاقات،سینیٹ الیکشن ملکر لڑنے پر حکمت عملی طے ہونے کا امکان

جمعہ 11 جولائی 2025 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے موقع پر مولانا فضل الرحمان پھر مرکز نگاہ بن گئے اور ان سے پیپلزپارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پی پی وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ شامل تھے جبکہ ملاقات میں اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود اور اسجد محمود شریک ہوئے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی اور سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق کے پی میں ن لیگ، پیپلزپارٹی،جییوآئی کی مل کر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی طے ہونے کا امکان ہے جبکہ کے پی سینیٹ الیکشن میں اے این پی کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ کے پی سینیٹ الیکشن میں صوبائی اسمبلی میں آزاد ارکان سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔