
کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منارہے ہیں
اتوار 13 جولائی 2025 11:30
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس وقت جاری جدوجہد اسی تحریک کا تسلسل ہے جو 13 جولائی 1931 کے عظیم شہداء نے شروع کی تھی، کشمیریوں کی یہ جدوجہد شہداء کے پاکیزہ خون سے پروان چڑھی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 1931میں آج ہی کے روز 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والے یہ افراد ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پرسرینگر سینٹرل جیل کے باہر اکھٹے ہوئے تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لئے کہا تھا۔ نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے جب اذان دینا شرو ع کی تو مہاراجہ کے فوجیوں نے اسے گولی مارکر شہید کر دیا۔اس کے بعد ایک اور شخص اذان پوری کرنے کیلئے کھڑا ہوا تو اسے بھی شہید کردیا گیا۔ یوں اذان مکمل ہونے تک 22کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی ان عظیم شہداکی یاد میں ہر برس 13جولائی کو''یوم شہدائے کشمیر'' کے طور پر مناتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کو جاری
-
تربیلا ڈیم 100 فیصد، منگلاڈیم 91 فیصد بھر گیا
-
ماڈل حمیرا اصغر کی موت کی حتمی میڈیکل رپورٹ میں ہوش اڑادینے والے انکشافات
-
کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ڈیلنگ ہنڈی اور حوالے کے ذریعے ہونے کا انکشاف
-
ندیوں میں انے والے بارش کے پانی میں آبادیوں کو متاثر کیا ہے،ثروت اعجازقادری
-
حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر قطر میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے کیخلاف کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے
-
وزیراعلی سندھ کی کراچی میں حالیہ بارش سے 4 اموات کی تصدیق
-
بلاول بھٹو زرداری کی سردار امیر بخش بھٹو سے ملاقات،ان کے والد اور سابق وزیراعلی سندھ مرحوم ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی
-
خیبرپختونخوا حکومت نے فیکٹری مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 40 ہزارروپے مقرر کر دی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،غیرقانونی طورپر سفر کرنے والے 56ملزمان گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا نے سپیکر صوبائی اسمبلی کی دعوت پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.