بلوچستان میں دہشتگردی سانحہ افسوسناک جتنی مذمت کی جائے کم ہے،چوہدری افتخار نذیر

اتوار 13 جولائی 2025 19:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) بلوچستان میں دہشتگردی سانحہ افسوسناک جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 10 بے گناہ پنجابیوں کے قتل عام پر قوم افسردہ ہر آنکھ اشک بار ہے،قوم شہداء بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے 10 بے گناہ لوگوں کی شہادت ضرورت رنگ لائے گی، وزیراعظم آرمی چیف نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کروائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رکنِ قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری ضیاءالرحمن سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطاء الرحمن نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان دہشتگردی سانحہ میں ملک دشمن انڈیا ملوث ہے، ہم دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کے ایسے واقعات ملک وقوم پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم حکومت اؤر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔\378