
تحریک انصاف ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو ان سے کیا بات کریں؟، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی مذاکرات کی خواہاں ہے تو رویہ بھی تبدیل کرے انہوں نے حکومت کے ساتھ بات کرنے کی بات نہیں کی وہ سٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کو احتجاج اور دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہوگا،وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور کی گفتگو
فیصل علوی
پیر 14 جولائی 2025
11:08

(جاری ہے)
پی ٹی آئی پر امن رہی تو ٹھیک ہے۔ بصورت دیگر قانون ہاتھ میں لیا اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش جو شروع سے ان کی کوشش رہی یہ لوگ آئی ایم ایف کے دفاتر کے باہر جلوس نکالتے تھے اور خطوط لکھے کہ پاکستان کو قسط نہ دی جائے وہ چاہتے ہیں ملک معاشی بدحالی کا شکار ہو اگر ایسا کچھ ہوا تو یقیناً قانون اپنا راستہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج اور دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن نہ ہواتوقانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ایک سوال کے جواب میں راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مذاکرات میں ان کی رہائی کی بات نہ کی جائے۔علی امین گنڈاپور کی گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے اس کے علاوہ ان کا کوئی اور ایجنڈا معلوم نہیں ہوتا، ان کے جو باقی مطالبات ہیں ان پر بات کرنے کو تیار ہیں۔پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات کرنے کی بات نہیں کی وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں اسی سے اپنے معاملات سیدھا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں وہ نہ سیاسی جماعتوں اور نہ ہی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں وہ اسی ایجنڈے پر قائم ہیں کہ اس طرح ان کی مدد کی جائے جیسے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھایا کرانہیں لایا گیا، وہ سیاسی ڈائیلاگ کی خواہش نہیں رکھتے۔عمران خان کے مقدمات عدالت میں ہیں، انہوں نے ان کے خلاف اپیل کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ عمران کی رہائی کی بات نہیں کریں گے، عمران خان نے کہا ہیکہ میں رہا عدالتوں سے ہوں گا اور میں میرٹ پر رہائی چاہتا ہوں لہٰذا حکومت کے ساتھ مذارکات میں رہائی کی بات نہ کی جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ ان سے خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن سے متعلق گفتگو ہوئی۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت: یوم شہداء پر کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی نظربند
-
تاجر اسلام آباد آئیں مل کر بات کریں گے، وزیر خزانہ نے تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دیدی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لاہور شہر کا دورہ
-
خلاء سے بھارت اب بھی'سارے جہاں سے اچھا‘دکھتا ہے، بھارتی خلاباز
-
ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں پر صدارتی ایوارڈ یافتہ سائنسدان گرفتار
-
ملک میں چینی کی قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی
-
خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
-
ملک میں کھاد کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ، ڈی اے پی کی قیمت 1578روپے بڑھ گئی
-
خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیاسی تبدیلی ، فیصل کنڈی،امیر مقام اور پرویز خٹک کی مشاورت
-
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار،ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ
-
اسرائیلی اور فلسطینی وزیر برسلز میں، لیکن باہمی ملاقات نہیں ہو گی
-
ماحولیاتی اصلاحات میں پاکستان کی پیش رفت قابل ستائش ہے،اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزاء ہے، ماہربنیکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.