
بھارت امرناتھ یاترا کی آڑ میں اپنے فوجی قبضے کو مستحکم اور پاکستان اور تحریک آزادی کو بدنام کررہا ہے، رپورٹ
پیر 14 جولائی 2025 15:07
(جاری ہے)
مودی حکومت کی جانب سے فوجی اقدامات انسداد دہشتگردی کے نام پر تو کئے جارہے ہیں لیکن دراصل یہ اقدامات سیاسی ہتھیارکے طورپر استعمال کئے جارہے ہیں اور مذہبی رسومات اور حفاظتی انتظامات کی آڑ میں مقبوضہ علاقے میں فوجی موجودگی کا جواز فراہم کیا جارہاہے۔
امرناتھ یاترا کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر اب آپریشن شیوہ 2025شروع کیا گیا ہے اورپاکستان سے کشمیر میں نام نہاد دراندازی روکنے کے لیے مزید8,500 سے زائد بھارتی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔بھارتی حکومت اس تعیناتی کا جواز فراہم کرنے کے لئے یہ پروپیگنڈا کررہی ہے کہ اودھم پور اور کشتواڑ میں حالیہ جھڑپیں عسکری پسندی کی موجودگی کی علامت ہیں اورراجوری، پونچھ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں 40سے 50عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ یہ بات اگر سچ بھی مان لی جائے تومحض 50عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لئے ہزاروں اضافی فوجیوں کی کیاضرورت ہے جبکہ علاقے میں پہلے سے ہی لاکھوں بھارتی فوجی موجود ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ بھارت فرضی خطرات گھڑ کر پاکستان کو بدنام اور کشمیری مزاحمت کو دہشتگردی ثابت کرنا چاہتا ہے۔فوج کے مسلسل آپریشنز اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر زبردستی قابض ہے۔امرناتھ یاترا کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو مکمل فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے، اگر آپریشن سندور کامیاب تھا تو اب دوبارہ ہزاروں اضافی فوجی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیوں تعینات کیے جا رہے ہیں؟ دراصل مودی حکومت امرناتھ یاترا کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کر کے جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو مٹا نے کی کوشش کررہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی ملاقات
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.