
مون سون بارشوں میں شدت، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی
پنجاب کے مختلف شہروں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بھی بادل برسنے کا امکان، صوبائی کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا. رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 15 جولائی 2025
15:50

(جاری ہے)
آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی وقفے وقفے سے بارش سے حبس میں کمی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا محکمہ موسمیات کے مطابق 17جولائی کے دوران ملک کے بعض مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت دریاﺅں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو حالیہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاالدین اور ڈی جی خان میں تیز بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے . پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ مری سمیت کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہریوں، سیاحوں اور مسافروں کو پیشگوئی کی مدت کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے. پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارش اور آندھی کے باعث مخدوش اور کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا شہری محفوظ مقامات پر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر توجہ دیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کو عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے گزشتہ روز ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے نشیبی علاقےزیر آب آگئے بارش کے باعث مختلف واقعات میں متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے. واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کر دی، ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 111 افراد زندگی کی بازی ہار چکے، پنجاب میں 40، خیبر پختونخوا میں 37 افراد نے دم توڑا، سندھ میں 17 ، بلوچستان میں 16 ، آزاد کشمیر میں 1 شہری جان سے گیا این ڈی ایم اے نے اموات کی سب سے بڑی وجہ مکانوں کا گرنا قرار دیا گیا، مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 212 افراد زخمی بھی ہوئے،111 کا تعلق پنجاب اور 55 کا خیبر پختونخوا سے ہے، مجموعی طور پر 463 گھروں اور 9 پلوں کو نقصان پہنچا اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں تورغر، چترال اور کوہستان کی سڑکیں متاثر ہوئیں. حیدرآباد میں کلاﺅبرسٹ کے بعد مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی گزشتہ روز حیدرآباد میں کلاڈ برسٹ ہوا جس کے باعث شدید موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق حیدرآباد میں کل ایک گھنٹے کے دوران 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے تاہم اب حیدرآباد میں بارش رکے 14 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر نے کے باوجود مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی اب بھی موجود ہے پریٹ آباد اور لطیف آباد سمیت دیگر علاقے زیر آب آگئے ہیں جس وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پانی کی نکاسی میں مشکلات پیش آرہی ہیں. ترجمان حیسکو کا دعوی ہے کہ حیدر آباد ضلع کے 153 فیڈرز میں سے 139 فیڈرز بحال کر دئیے گئے ہیں دوسری جانب میئر حیدرآباد کا کہنا ہےکہ کئی علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے اور وہاں نکاسی آب جاری ہے، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے اس کے علاوہ سندھ کے علاقے بدین، سجاول، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان میں بھی بارش ہوئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کو دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے
-
ملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
عید میلاد النبیﷺ کی آمد، رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کی بھی پیشن گوئی کر دی گئی
-
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات
-
وزیراعلی سندھ نے پی آئی ٹی پی 2 اور گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپس پروگرام کا افتتاح کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کااسپیکر ملک احمد خاں سے ٹیلیفونک رابطہ ،ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی
-
طوفانی بارشوں کا نیا الرٹ جاری
-
پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے شکار کا 10 کروڑ روپے مالیت کا مہنگا ترین پرمٹ نیلام
-
کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.