پی پی نے کراچی کے حقوق کی جنگ کھل دل سے لڑی ہے،نوید بھٹی

عوام کی بلاتفریق خدمت کا فریضہ اسی طرح انجام دیا جاتا رہے گا،رہنما پیپلزپارٹی

منگل 15 جولائی 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژ ن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کے حقوق کی جنگ کھلے دل سے لڑی ہے۔شہر میں امن امان کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی نے بھرپور اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے کراچی امن کا گہوارا ہے۔عوام کی بلاتفریق خدمت کا فریضہ اسی طرح انجام دیا جاتا رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نوید بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کرتی ہے اور عوام کا ہم پر بھرپور اعتماد ہے، شہر کراچی میں بغیر کسی تفریق کے پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔کراچی کی سڑکیں، انڈر پاسز، فلائی اوورز، اسپتالیں اور نکاسی کے نظام کو پیپلز پارٹی نے ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال میں پیپلز پارٹی قیادت اور حکومت عوام کے ساتھ رہی۔پیپلز پارٹی نے کسانوں کی بحالی کیلئے ربیع کی فصل کیلئے بیج کی مد میں مالی معاونت کر کے ان کا ہاتھ بٹایا۔پاکستان پیپلز پارٹی گھروں کی تعمیر کا وعدہ بھی بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالوں کو صوبہ ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا گیا ہے ۔عوام کو اب ترقی ثمرات نظرآنا شرو ع ہوگئے ہیں ۔نوید بھٹی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر مملکت آصف علی ز رداری اور فریال تالپور کی قیادت میں خدمت کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا ۔