
پی ٹی آئی کابینہ کے وزیر ہوا بازی غلام سرورکے جرائم میں عمران خان برابر کے شریک تھے ، خواجہ آصف
تاریخ کا ایک بڑا سنگ میل شہباز شریف کی حکومت میں ہم نے عبور کیا ہے، آج کا دن ایک یادگار دن ہے ہم ایک قومی ادارے کو دوبارہ بلندی کی طرف لے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور غلام سرور نے پی آئی اے کو قبرستان بنا دیا تھا، وزیر دفاع کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
بدھ 16 جولائی 2025
14:50

(جاری ہے)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کردہ تاریخی پابندی کا خاتمہ شہباز شریف کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سنگ میل کو عبور کرنا قومی وقار کی بحالی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی خبر ہے خوش اسلوبی کے ساتھ پاکستانی ایئر لائنز سے پابندی ہٹ گئی، قومی ایئر لائن کے علاوہ ایک نجی ایئر لائن کو بھی برطانیہ نے اجازت دی ہے۔ میرے علم میں ہے کہ ائیر بلیو کو بھی اجازت دی ہے کہ وہ بھی آپریٹ کریں۔ سی اے اے پر یورپی یونین کا اعتماد ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں رہنماء ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پچھلے دو تین سال انہوں نے اس پر کافی کام کیا۔ آج ہم سر خرو ہو گئے ہیں۔ ایک کروڑ کے قریب اوورسیز پاکستانی پی آئی اے کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے گی۔ اب پیسے اور وقت بھی کم لگے گا۔ میں ساری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اس میں بہت سے دوست احباب کی محنت شامل ہے۔ عالمی ریگولیٹرز کے شکر گزار ہیں جن کی رہنمائی سے سنگ میل عبور کیا۔پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کے روٹس کی بحالی کے معاملے میں ذاتی دلچسپی لی۔ آج کی خوشخبری یہ ہے کہ نجکاری میں بھی پی آئی اے کی ویلیو بڑھے گی۔خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پابندی ختم ہونے کا فائدہ پی آئی اے کی نجکاری میں بھی ہوگا۔ اگلے مرحلے میں پی آئی اے کی نجکاری کرنے جا رہے ہیں۔پی آئی اے کے انٹرنیشنل روٹس بحال کر کے نجکاری کریں گے۔حکومت پاکستان قومی ایئرلائن پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے تاکہ ادارے کی قدر میں اضافہ ہو اور بین الاقوامی سطح پر اسے مزید فعال اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔ہم تمام تیاریوں کے بعد پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں تاکہ یہ ادارہ ایک بہتر قیمت پر نجی شعبے کے حوالے کیا جا سکے۔ نجکاری کے بعد پی آئی اے کو جدید جہاز، نئے فضائی راستے اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر وزیر دفاع نے یقین دلایاکہ جو بھی نجی گروپ اس ادارے کو سنبھالے گا اسے ایک مکمل اور فعال ایئرلائن ملے گی۔جو بھی گروپ اس کو لے گا اسے سب تیار چیز ملے گی اس ائیر لائن کو نئے جہاز دئیے جائیں گے۔ نئے روٹ ملیں گے، اوور سیز پاکستانی آسانی سے اپنے ملک سفر کر سکیں گے۔وزیر دفاع خواجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں جب کوئی بیرون ملک وفات پا جاتا تو پی آئی اے ان کی میت بغیر کسی معاوضے کے پاکستان لاتی تھی مگر پابندی کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہزاروں ڈالر ادا کرنے پڑے اور یہ ان کیلئے شدید صدمہ تھا۔ بعض اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ملک ہی قبرستانوں میں جگہ خرید لی ہے۔ کیونکہ انہیں یقین نہیں رہا کہ موت کی صورت میں پی آئی اے ان کی میت واپس لائے گی۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی دور کے وزیر ہوا بازی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔قومی ایئر لائن پر پابندی لگنے سے قومی وقار مجروح ہوا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت کے دوران اس پابندی کی بنیاد غلام سرور خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر رکھی گئی جس میں انہوں نے اپنے ہی ادارے پر تنقید کر کے بین الاقوامی اداروں کو پاکستان کی ایئرلائن پر پابندی لگانے کی دعوت دی۔ انہوں نے آج تک اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان کی آج تک کوئی وضاحت نہیں دی۔ ہمارے سٹاف نے دوسری ائیر لائنز کو اسٹبلش کیا تھا اس سارے وقار کو ایک شخص نے ختم کر دیاتھا۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.