فلموں میں جنگ جیتنے کا عادی بھارت چینی فوج کیساتھ2020کی جھڑپ پر فلم بنا رہا ہے

بدھ 16 جولائی 2025 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) بھارت نے پاکستان کے خلاف رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کی اور آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں ایک ایسی عبرتناک شکست سے دوچار ہوا کہ مدتوں اسکے زخم چاٹتا رہے گا۔کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق بھارت نے صرف فلموں کی حد تک جنگ جیتی مگر اصل جنگ میں اسے ہمیشہ شکست ہوئی۔ بھارت نے کئی پاکستان مخالف فلمیں بنائی ہیں جن میں اس نے اپنی خیالی فتح کے خو ب مزے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اب وہ جون 2020میں لداخ میں لائن آف ایکچویل کنٹرول (ایل اے سی) پر چینی فوج کے ہاتھوں اپنی ذلت آمیز شکست پر بھی فلم بنارہا ہے ۔ پانچ برس قبل ہونے والی لداخ کی وادی گلوان میں ہونے والی اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل سمیت کم از کم 20فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔ بھارتی فوج زخمیوں کو پیچھے چوڑ کر بھاگ گئی تھی۔ ”Battle of Galwan“نامی فلم میں مرکزی کردار سلمان خان ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات اپوروا لاکھیہ دے رہے ہیں ۔فلم کے حوالے سے ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سلمان کو خار دار تاروں میں لپٹی لکڑی کی چھڑی کو پکڑتے ہوئے خون میں لت پت دکھایا گیا ہے۔