
پوٹھوہار ریجن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال برقرار
جمعہ 18 جولائی 2025 21:55
(جاری ہے)
چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بھیرہ کے 19 دیہات، شاہپور کے 12 دیہات اور تحصیل ساہیوال کے مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کا حکم دیا۔ دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ تحصیل بھیرہ اور شاہپور میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔جہلم میں ریلے میں بہہ جانے والے پولیس اہلکار حیدر کی لاش مل گئی۔ متعدد دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جہلم سے 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 160 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ چکوال سے 209 افراد کو نکالا گیا، جن میں 182 کو ضلعی انتظامیہ اور 27 کو فضائی آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں بھی ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جب کہ نالہ لئی سے 6 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچایا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی ہے اور مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہوگا۔عرفان کاٹھیا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔محکمہ زراعت حکام کے مطابق اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہونے کی پیش گوئی ہے۔دوسری جانب منڈی بہاؤالدین جیل سے 674 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث منڈی بہاؤالدین جیل کی دیوار گر گئی تھی اور بارش کا پانی قیدیوں کی بیرکوں تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث فوری طور پر قیدیوں کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی منتقلی بارشی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدام کے طور پر کی گئی۔ منتقل کیے جانے والے کئی قیدی سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔ جیل حکام نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔
مزید موسم کی خبریں
-
مون سون کا 9 واں سپیل اگلے 24 سے48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے
-
شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
-
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہا ئومیں مزید اضافے کا خدشہ
-
آئندہ 3 روز میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے
-
مون سون کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہوگا، پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.