Live Updates

ملک سیاسی ومعاشی اور معاشرتی بحرانوں کا شکار حکمران بے بس ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

عوام کو معاشی سہولیات فراہم کرنا اور مسائل کی دلدل سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 18 جولائی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ ملک سیاسی ومعاشی اور معاشرتی بحرانوں کا شکار حکمران بے بس ہیںحکمرانوں کے پاس قرضے لینے اور عوام پر بے جا ٹیکسز لگانے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ،بجلی ،گیس اور خوردونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھورہی ہیں ،ملک میں غیر یقینی سی صورتحال ہے غریب شدید مشکلات کا شکار ہیں غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،منفی معاشی پالیسیوں کے سبب میڈل کلاس طبقہ غربت کی لکیر کے قریب پہنچ گیا حکمران سب اچھا کی بانسری بجارہے ہیں،عوام کو حکمران طبقہ ریلیف فراہم کرنے کی بجائے صرف دعوئوں سے کام چلا رہا ہے ،عوام کی فلاح وبہبود اور معاشی ترقی کیلئے حکمرانوں صرف دعوئوں سے کام چلارہے ہیں ،حکومت IMFسے قرضے لینے کیلئے پروگرامز طے کرنے اور عوام پر مہنگائی اور ٹیکس کے بوجھ ڈالنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے ،عوام کو معاشی سہولیات فراہم کرنا اور مسائل کی دلدل سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پیٹرول وڈیزل مہنگا اور چینی کے نرخوں میں اضافہ حکومت خاموش منی بجٹ مسلط کررہی ہے ،مہنگائی وبے روزگاری کا خاتمہ نہ ہونا عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف عمل ہوگا ،آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو پاکستان کو سود کی لعنت میں جکڑ رہا ہے ،آئی ایم ایف کے قرضے آدھے سے زیادہ سود کی نظر ہوجاتے ہیں ،عوام کو قرضے لیکر مزید مشکلات سے دوچار نہیں کیا جائے ،مہنگائی وبے روزگاری کو ختم کرنے اور نئے روزگار کے ذرائع فراہم کرنے کیلئے حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ،پاکستان سنی تحریک عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات