آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے سندھ ایمپلائز الائنس کے ایوان صدرکی جانب سے مذاکراتی عمل کا خیرمقدم

ایک ہفتے کے اندر ڈسپیرٹی الاونس، ریٹائر منٹ پر گروپ انشورنس تنخواہوں پینشن میں 50 فیصد اضافے کے مطالبات منظور نہ ہونے پر دیگر مزدور تنظیمیں سے مشاورت کے بعد وزیر اعلی ہاوس پر احتجاج کیا جائے گا ، پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

اتوار 20 جولائی 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی، صدر سید ذوالفقارشاہ، جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز علی مردان شیخ، قلندر بخش شاہانی، صدر سکھر ڈویڑن عبدالمجید جسکانی، صدر لاڑکانہ ڈویڑن عبدالروف دستی اور دیگر رہنماؤں نے صوبہ سندھ کے سرکاری و بلدیاتی ملازمین کو وعدے کے باوجود 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاو?نس نہ دینے اور اعلان و وفاق سے مطالبے کے تحت 50 فیصد تنخواہوں اور 25 فیصد پینشن میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف ایوان صدر اسلام آباد میں 21 جولائی کوسندھ ایمپلائز الائنس کے تحت ہونے والے احتجاج سے قبل ایوان صدر سے مذاکرات کی کال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس ،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی وعدے کے تحت تنخواہوں پینشن میں 50 فیصد اضافے سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی جائے۔

(جاری ہے)

عدم منظوری پر ایک ہفتے بعد وزیر اعلی ہاوس پر دھرنا دیا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے اسلام آباد دھرنیکی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے رہنماؤں وکارکنوں کو بھی شرکت کی ہدایت دی تھی۔لیکن مذاکرات کی دعوت پر احتجاج موخر کردیا ہے۔

اور 21 جولائی کو ایوان صدر میں مذاکراتی عمل ہوگا۔ جبکہ سیدذوالفقارشدہ نے اگیگا کے سندھ میں اتحادی رہنمائ سکندر جتوئی سے رابطہ کرکے ان سے 22 جولائی کے کراچی پریس کلب کے احتجاج کو ایک ہفتے کیلیے موخر کرنے کی درخواست کی تاکہ مذاکراتی عمل کو نقصان نہ پہنچے اعر اگر حکومت نے وعدے ایک ہفتے میں پورے نہ کیے تو پھر ایک ہفتے کے بعد وزیر اعلی یاوس کراچی میں دھرنا مکمل تیاری سے دیا جائے گا۔

جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں تمام ملازم تنظیموں سے مشاورت کے بعد احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں حیدرآباد شاہ لطیف آباد ٹاون میں یونین رجسٹریشن پر اکرم راجپوت اور سندھ گورنمنٹ پریس ریفرنڈم میں پیپلز ورکرزیونین اور سوزوکی موٹرز میں ریفرنڈم میں یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کو کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔