Live Updates

حافظ عبدالکریم کا تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین سے اظہار تشکر

پیر 21 جولائی 2025 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) صوبہ پنجاب سے سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انہیں اس کامیابی سے نوازا۔پنجاب اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ جمعیت اہلحدیث سے وفا کی اور ہر موقع پر ان کا خیال رکھا،جس پر وہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اتحادی جماعتوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔حافظ عبدالکریم نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف ارکان نے بھی اپنا کام چھوڑ کر ووٹ کاسٹ کیا،جو ان کے لیے باعثِ عزت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ق لیگ، پیپلز پارٹی، آئی پی پی کے رہنماوں کے ساتھ ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور چیف وہپ رانا محمد ارشد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی کامیابی کیلئے محنت کی۔

آئی پی پی کے رہنما شعیب صدیقی نے کہا کہ وہ اپنے قائد عبدالعلیم خان،محمد نوازشریف،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے حافظ عبدالکریم کو کامیابی دلوائی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایوانِ بالا میں عوام کی آواز بلند کرنے کیلئے منتخب کیا ہے۔شعیب صدیقی نے پیپلز پارٹی، ق لیگ، مسلم لیگ (ن)، استحکام پاکستان پارٹی اور اقلیتی ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب نے یک زبان ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور وہ مل کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات