
ٰپاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے ہر قوم اپنی زبان ثقافت سرزمین رکھتی ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
پیر 21 جولائی 2025 22:45
(جاری ہے)
نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے۔
فلاحی ریاست میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات حاصل ہو۔تعلیم صحت ریاست کی زمہ داری ہوگی۔جہاں انسانی حقوق کی پامالی نہیں ہوگی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے لیکچر کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں آمریت کی تسلسل رہی جس نے ملکی نظام کو بری طرح متاثر کیا۔عوام کو ووٹ حق حاصل نہیں۔طاقتور ائین و قانونی سے ماورا ہے۔میڈیا پر کنٹرول عدلیہ جانبدار اور الیکشن کمیشن آزاد نہیں۔نیشنل پارٹی کا اصولی موقف ہے کہ پاکستان ایک پارلیمانی جمہوری ریاست ہے۔اس لیے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی قانون کی حکمرانی عوام کے حق رائے دہی سمیت دیگر عوامی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال اس وقت انتہائی نازک ہے غربت جہالت پسماندہ سماج اور کرپشن نے باوقار و تعمیری سماج کا راستہ روکا ہے۔بلوچستان اس وقت ریجن میں کرپٹ ترین علاقہ ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا انحصار زراعت پر رہا ہے لیکن اب واٹر لائن تیزی کے ساتھ نیچے جارہی ہے۔جس زرعی شعبے تنزلی کی طرف ہے۔بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کی طویل داستان ہے گیس بلوچستان سے نکلی لیکن بلوچستان کو گیس نہیں ملی لیکن ملک کے انڈسٹریز تک گیس پہنچ گء۔ماہی گیری معشیت میں بڑا کردار ادا کرسکتا ہے لیکن اس کو ٹرالر مافیا کے حوالے کردیا گیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ریکوڈک سیندک اور گودار سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا ان اضلاع میں کوئی بنیادی سہولت حاصل نہیں ۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ مشرف نے طاقت کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کو آگ و خون کی دلدل میں دھکیل دیا۔اس وقت مذاکرات کا ماحول نہیں لگتا لیکن نیشنل پارٹی طاقت کے استعمال کی منفی پالیسی کو رد کرتی ہے اور سیاسی مذاکرات کو ہی بلوچستان کے مسلے کا حل سمجھتی ہے۔ورکشاپ میں سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت اور استعمال پر پریزنٹیشن آئی ٹی ایکسپرٹ شہداد بلوچ نے دی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا گیا۔سیاسی و تنظیمی ورکشاپ کل بھی جاری رہے گا جس میں معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر سعید جعفر ملکی سیاست اور خطے کی صورتحال پر لیکچر دے گے۔ورکشاپ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران سمیت مختلف اضلاع کے زمہ دار دوستوں نے شرکت کیمزید اہم خبریں
-
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
-
امدادی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یو این تقریب
-
یو این چیف کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم
-
جنگوں میں جنسی استحصال بڑھتا جا رہا ہے، سلامتی کونسل میں بازگشت
-
کراچی: پاکستان کی معیشت کا قلب، بدانتظامی کی زد میں
-
خیبرپختونخواہ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں اور مال مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.