ایم کیو ایم کے رہنما زاہد ملک کی سربراہی میں وفد کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات فضل ہادی کی ٹارگٹ کلنگ پر لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعہ 25 جولائی 2025 04:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء وجوائنٹ انچارج بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی زاہد ملک کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ دنوں پشاور میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فضل ہادی کی ٹارگٹ کلنگ پر ان کے آبائی گاؤں اوڈیگرام سوات میں ان کی رہائش گا پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبائی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایک سرگرم رکن کو دن دیہاڑے پرہجوم علاقے میں اس طرح کا قتل ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اس وقت تک ملزمان کی گرفتاری اور ان کو کیفرکردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھے گی اور لواحقین کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی وفد نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی ایم کیو ایم کے وفد میں ایم کیوایم خیبر پختونخواہ کے سنئیر نائب صدر و انچارج شعبہ خواتین مریم بی بی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں افتخار احمد زاہد شاہ نائب صدر مالاکنڈ ایم کیوایم پنجاب کی صدر شعبہ خواتین عفت ملک ایڈوکیٹ شامل تھیں۔