وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ

اتوار 27 جولائی 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک بزنس ایکسپریس کی لانچنگ تقریب کے حوالے سے سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ اور ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ سمیت دیگر افسران کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی 29جولائی کو پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی لانچنگ تقریب کیلئے متوقع آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فیملی لائونچ،سی آئی پی لائونچ سمیت دیگر ویٹنگ ایریاز کی خوبصورتی اور نفاست کو سراہا۔